چینی شہری نے قلیل مدت میں فون کو گیند کی طرح انگلی پر گھمانے کا عالمی ریکارڈ قائم کیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق چینی شہری چن ژاؤ کنگ نے ایک منٹ میں ایک انگلی پر سب سے زیادہ موبائل فون کو گھمانے کا نیا ریکارڈ قائم کردیا۔

فوجیان صوبے سے تعلق رکھنے والے چینی شہری چن ژاؤ کنگ نے ایک انگلی پر فون 320 بار گھمایا۔

اگرچہ چن ژاؤ کنگ کے ہاتھ سے فون چند بار گرا تاہم وہ پرسکون رہے اور ریکارڈ کو دوبارہ ازسرنو قائم کرنے کی کوشش جاری رکھی۔





Source link

By admin