ملزم کو ترکی سے اسلام آباد پہنچنے پر گرفتار کیا گیا،ایف آئی اے:فوٹو:فایل

ملزم کو ترکی سے اسلام آباد پہنچنے پر گرفتار کیا گیا،ایف آئی اے:فوٹو:فایل

 اسلام آباد: ایف آئی اے امیگریشن نے سنگین جرائم میں مطلوب ملزم کو اسلام آباد ائیرپورٹ سے گرفتار کرلیا۔

ایف آئی اے کے مطابق ملزم شفقت عباس کو ترکی سے اسلام آباد پہنچنے پر گرفتار کیا گیا۔ ملزم پنجاب پولیس کو مطلوب تھا ۔ ملزم شفقت 2020 میں قتل کر کے بیرون  ملک فرار ہوگیا تھا۔ ملزم کے خلاف تھانہ گوجرہ اوکاڑہ میں قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج تھا اور اس کا نام اسٹاپ لسٹ میں شامل تھا۔

ایف آئی اے امیگریشن اسلام آباد نے ملزم کو پنجاب پولیس کے حوالے کر دیا۔





Source link

By admin