گرفتار ملزمان میں ایک پولیس اہلکار بھی شامل ہے—فوٹو: فائلز

گرفتار ملزمان میں ایک پولیس اہلکار بھی شامل ہے—فوٹو: فائلز

  کراچی: ڈیفنس پولیس نے بینکوں سے پیسے لے کر نکلنے والے شہریوں سے لوٹ مار میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کرلیا، جن میں پولیس اہلکار بھی شامل ہے۔

ڈیفنس پولیس نے بتایا کہ ٹیکنیکل بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے بینکوں کا کیش لوٹنے والے گروہ کے دو کارندوں کو گرفتار کیا،گرفتار ملزمان میں سبحان علی اور نزیر احمد شامل ہیں۔

ایس ڈی پی او ڈیفنس فائزہ سوڈھر نے بتایا کہ گرفتار ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، ایک لاکھ روپے نقدی، چار موبائل فون اور ایک لیپ ٹاپ برآمد ہوا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ملزمان نے چند روز قبل عدیل نامی شہری سے 6 لاکھ روپے، موبائل فون اور دیگر سامان لوٹ لیا تھا اور گرفتار ملزمان کراچی کے مختلف علاقوں میں لوٹ مار کی دیگر وارداتوں میں بھی ملوث ہیں۔

ایس ڈی پی او نے بتایا کہ ملزمان ملیر، نرسری، جمشید کوارٹرز اور گزری کے علاقوں میں بینک سے رقم لے کر نکلنے والے شہریوں کو واردات کا نشانہ بناتے تھے۔

پولیس افسر نے بتایا کہ گرفتار ملزمان پولیس مقابلوں اور دیگر جرائم میں جیل بھی جا چکے ہیں۔

فائزہ سوڈھر نے کہا کہ گرفتار ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی تلاش کے لیے مختلف علاقوں میں چھاپہ مار کارروائیوں جاری ہیں اور وارداتوں میں ملوث پولیس اہلکار کے خلاف محکمہ جاتی کارروائی بھی کی جارہی ہے۔





Source link

By admin