ایک علمی لطیفہ

😂

انشاءاللہ خان انشاء ننگے سر کھانا کھا رہے تھے پیچے سے نواب سعادت علی خان نے ایک چپت رسید کی اور چپکے ہو گئے،
انشاء سمجھ گئے لیکن گردن نیچے کیے نہایت متانت سے بولے اللہ تعالی والد مرحوم کی قبر کو ٹھنڈی کرے۔
سعادت علی خان نے پوچھا کیا بات ہے؟
“انشاء نے کہا مجھے اس وقت والد مرحوم کی ایک بات یاد آگئی”۔ پوچھا کیا بات؟ کہا کچھ نہیں! سعادت علی خان نے اصرار کیا
تو انشاء بولے کہ والد صاحب فرمایا کرتے تھے کہ ننگے سر کبھی کھانا نہ کھاؤ ورنہ شیطان چپت مارتا ہے۔۔۔😂