شائد ہی کوئی ایسا گھرانہ ہو جہاں بادیان کے پھول کا استعمال کھانوں میں نہ ہوتا ہو۔ یہ قدرت کا ایک ایسا عظیم تحفہ ہے جو نہ صرف کھانوں بلکہ مختلف بیماریوں کے علاج میں بھی استعمال کیا جاتا ہے ۔ بادیان کے چند ایک فوائد درج ذیل ہیں
جگر :
جگر کے امراض میں بادیان کی جڑین مفید ہیں ۔ معدہ ، جگر اور گردوں کے امراض میں بادیان کی جڑین استعمال کرائی جاتی ہیں ۔
قبض :
بادیان 6گرام اور سنامکی 6گرام، دونوں کو جوش دے کر چھان کر حسب ضرورت چینی ملا کر پی لیا جائے تو قبض جاتی رہے گی ۔
خفقان :
جن لوگوں کو وحشت و خوف اور دل تیز دھڑکنے کی شکایت ہو وہ بادیان 5گرام، گل گاؤزبان5گرام لے کر چھان لیں ، شہد ایک چمچ ملا کر چند روز صبح نہار منہ پی لیں تو بہت مفید ہے ۔
تیزابیت :
بادیان اور ملٹھی مقشر ہم وزن پیس کر رکھ لیں ۔ صبح ، دوپہر ، شام کو کھانے سے قبل ہمراہ شربت باداین ایک ایک چمچ 6,6گرام لینے سے معدہ میں جلن اور تیزابیت میں فائدہ ہوتا ہے ۔
تبخیر معدہ :
کاسرریاح ہونے کی وجہ سے تبخیر معدہ میں بہت مفید ہے ۔ طبیعت کو سکون دیتی ہے ۔ تبخیر معدہ والے لوگ بادیان کو پیس کر صبح و شام 5,5گرم بعد از غذا کھالیا کریں یا جوش دے کر پی لیا کریں ۔
سفوف تبخیر :
بادایان اور دانہ الائچی کلاں ہم وزن لے کر پیس لیں اور دو پہر شام کھانے کے بعد2,2گرام تازہ پانی سے کھالیا کریں ۔
صعف بصارت :
بادیان کا سفوف 5گرام ہمراہ گاجر کا رس ایک گلاس چند روز تک مسلسل پینا مفید ہے ۔
ہاتھ پاؤں جلنا:
جن لوگوں کو ہاتھ پاؤں جلنے کی شکایت ہو ، ایسے لوگ روزنہ صرف بادایان 6گرام تازہ پانی سے کھالیا کریں ، فائدہ ہوگا۔
بچے کی ریح :
شیر خوار بچے عموماً پیٹ کے امراض کا شکار ہوتے رہتے ہیں جن میں ریاح بھر جانا سب سے زیادہ ہے ۔ ایسے بچوں کو 6گرام بادیان جوش دے کر دن میں 4یا 5مرتبہ ایک ایک چمچ پلانا مفید ہے ۔
قے ، ابکائی ،متلی:
بادیان 3گرام، پودینہ3گرام، دارچینی ایک گرام ، الائچی سبز 3عدد جوش دے کر چھان کے پی لیں ۔
بھوک نہ لگنا :
جن لوگوں کو بھوک کم لگنے کی شکایت ہو وہ ذیل کا جوشاندہ 15روز پی لیں ۔ بھو ک اچھی طرح لگے گی ، پودینہ خشک 6گرام ، بادایان 6گرام ، مویز منقی 9دانہ، آلو بخاراخشک5عدد ، آدھے گلاس پانی میں جوش دے کر چھان کر روزانہ صبح نہار منہ پی لیا جائے ۔
عرق بادیان :
بادیان کا عرق بھی کشید کیا جاتا ہے جو طب مشرق میں صدیوں سے مستعمل ہے یہ معدہ اور امعاء کے لئے بہتر ہے ، ریاح خارج کرتا ہے اور پیشاب آور ہے