[ad_1]
سوات، صوابی، چارسدہ، ملاکنڈ، مردان، ہنگو، چترال، بونیر اور گرد و نواح میں زلزلہ محسوس کیا گیا، علاوہ ازیں مانسہرہ، خیبر، باڑہ لنڈی کوتل، جمرود، تیراہ میں بھی جھٹکے محسوس ہوئے۔
پاکستان کے کئی شہروں میں زلزلہ کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ پاکستانی میڈیا ذرائع میں آ رہی خبروں کے مطابق ریکٹر پیمانہ پر 5.3 شدت کا زلزلہ آیا جس سے کئی علاقوں میں تیز جھٹکے محسوس کیے گئے۔ ان جھٹکوں کی وجہ سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور وہ گھبراہٹ میں گھروں سے باہر نکل گئے۔
موصولہ اطلاع کے مطابق پاکستان کی راجدھانی اسلام آباد اور پشاور سمیت خیبر پختونخوا کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔ ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سوات، صوابی، چارسدہ، ملاکنڈ، مردان، ہنگو اور گرد و نواح کے ساتھ ساتھ چترال، بونیر اور گرد و نواح میں بھی زلزلہ محسوس کیا گیا۔ علاوہ ازیں مانسہرہ، خیبر، باڑہ لنڈی کوتل، جمرود، تیراہ میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے جانے کی خبریں سامنے آ رہی ہیں۔
زلزلہ کے جھٹکوں کی وجہ سے لوگ خوفزدہ ہو کر گھروں اور دکانوں سے باہر نکل آئے اور کلمہ طیبہ کا ورد کرنے لگے۔ حالانکہ اس زلزلہ کی وجہ سے فی الحال کسی جانی و مالی نقصان کی خبر سامنے نہیں آئی ہے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5.3 ریکارڈ کی گئی ہے اور اس کا مرکز کوہ ہندوکش تھا۔ اس کی گہرائی 220 کلو میٹر بتائی گئی ہے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
[ad_2]
Source link