بورے والا: بارش کے چار روز گزرنے کے بعد بھی بجلی بحال نہ ہونے پر نواحی گاؤں کے مکین بجلی کے لیے خود میدان میں آگئے۔

نواحی گاؤں 251/ای بی کے مکین شدید بارش کے بعد چار روز سے بجلی بحال نہ ہونے پر بجلی کی بحالی کے لیے خود میدان میں آگئے۔

گاؤں کے باسیوں نے لائن مین کے ساتھ مل کراپنی مدد آپ کے تحت بارش میں گرجانے والے کھمبوں کو کھڑا کرکے  تاروں کی مرمت شروع کردی۔

دیہاتیوں کا کہنا تھا کہ چار دن پہلے ہونے والی بارش میں  کھمبے گرجانے کی وجہ سے گاؤں کو بجلی کی فراہمی منقطع ہوگئی تھی جو اب تک بحال نہیں ہوسکی۔

بجلی نہ ہونے سے گھروں میں پانی کی شدید قلت پیدا ہوگئی ہے، جبکہ جانوروں کے چارا کترنے سمیت کئی مسائل کھڑے ہوگئے ہیں۔

میپکو کی طرف سے کوئی نوٹس نہ لیے جانے پر دیہاتیوں نے اپنی مدد آپ کے تحت بجلی کے گرے ہوئے کھمبوں کر کھڑا کر کے  ٹوٹے ہوئے تاروں کو جوڑنے کا کام شروع کردیا ہے۔

 

 





Source link

By admin