[ad_1]
اقرا حسن نے میرانپور سیٹ کے ضمنی انتخاب کے لیے سنبل رانا کے حق میں ووٹ دینے کی اپیل کی۔ یوگی آدتیہ ناتھ کے متنازعہ نعرے ‘بنٹو گے تو کٹو گے’ پر انہوں نے کہا کہ بانٹنے والے اور کاٹنے والے ایک ہی ہیں
مغربی یو پی کی میرانپور اسمبلی سیٹ پر ہونے والے ضمنی انتخاب کے سلسلے میں سیاسی سرگرمیاں بڑھ گئی ہیں۔ سماج وادی پارٹی نے سنبل رانا کو ٹکٹ دیا ہے اور اقرا حسن نے تشہیری مہم کے دوران نگلہ بزرگ گاؤں میں جلسہ عام سے خطاب کیا۔ انہوں نے لوگوں سے سنبل رانا کو ووٹ دینے کی اپیل کی اور میڈیا سے بات کرتے ہوئے یوگی آدتیہ ناتھ کے متنازعہ نعرے ’بنٹو گے تو کٹو گے‘ پر کہا کہ ’بانٹنے والے بھی وہی ہیں اور کاٹنے والے بھی وہی ہیں‘، اور یہ صرف نفرت پھیلانے کی باتیں ہیں، جبکہ ہم جوڑنے اور محبت کی بات کرتے ہیں۔
یوگی آدتیہ ناتھ کے ایک اور نعرے ’جہاں دکھے سپائی، وہاں بٹیا گھبرائی‘ پر بھی تبصرہ کرتے ہوئے کہا، ’’جن کی پارٹی میں برج بھوشن جیسے لوگ ہوں اور وہ انتخاب لڑتے ہوں۔ جن کے خلاف ہماری بہنوں نے اتنا بڑا احتجاج کیا اس کے باوجود بھی ان پر کوئی اثر نہیں ہوا۔ ان کے منہ سے ایسی باتیں اچھی نہیں لگتی۔‘‘
اقرا حسن نے یوگی آدتیہ ناتھ کے اس الزام کا بھی جواب دیا جو انہوں نے میرانپور سے امیدوار سنبل رانا کے سسر پر لگایا۔ یوگی آدتیہ ناتھ نے اپنی تشہیری مہم کے دوران سنبل رانا کے سسر اور سابق رکن پارلیمنٹ قادر رانا کو فساد کا ملزم قرار دیا تھا۔ اس بیان پر اقرا حسن نے کہا کہ یہ سب کورٹ کے معاملے ہوتے ہیں۔ اگر ایسا کچھ ہے تو حکومت ان کی ہے وہ مقدمہ کریں پھر بات عدالت میں جائے گی۔ بے کار کی باتوں کو سیاسی طور پر استعمال کرنے کا کوئی فائدہ نہیں ہے۔
اقرا حسن چودھری نے جینت چودھری کے اس بیان پر بھی تنقید کی جس میں انہوں نے کہا تھا کہ پی ڈی اے کی فُل فارم ہے ’پرسنل ڈیٹا آف ایرا غیرا‘۔ اقرا حسن نے کہا کہ پی ڈی اے کا جو نعرہ ہے وہ اپنے آپ میں اپنی جیت دکھا چکا ہے۔ پارلیمانی انتخابات میں اپنا وجود دکھا چکا ہے اور اس کے نتائج سبھی نے دیکھے۔ یہ ہمارا نعرہ ہے اور ہمیں امید ہے کہ مستقبل میں بھی ہم اسی نعرہ کے ذریعہ جیت حاصل کریں گے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
[ad_2]
Source link