کراچی: چین میں منعقدہ ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں برانز میڈل جیتنے والی پاکستان ٹیم پی ایس بی کی جانب سے ادائیگی کے باوجود تاحال ڈیلی الاؤنس سے محروم ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان ہاکی فیڈریشن کی جانب سے کھلاڑیوں کو تربیتی کیمپ اور پھر ایونٹ کے الاؤنسز ادا کرنے ہیں، کھلاڑیوں کو ڈومیسٹک ڈیلی الاؤنس 3 ہزار جبکہ انٹرنیشنل ڈیلی الاؤنس 35 ہزار روپے ملتا ہے،وہ 25 روز کے الاؤنسز کے منتظرہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ  قومی فیڈریشن کے عہدیداران نے پی ایس بی سے فنڈز ملنے کی تصدیق کرتے ہوئے کھلاڑیوں کو یقین دلایا کہ جلد ہی واجب الادا رقم  دے دی جائے گی، کھلاڑیوں نے ارباب اختیار سے درخواست کی کہ وہ مالی مسائل کی وجہ سے مشکلات کا شکار ہیں ، چنانچہ ان کو ذہنی کوفت اور مالی دشواریوں سے بچانے کے لیے جلد از جلد ڈیلی الاؤنس کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔





Source link

By admin