کراچی: جامعہ کراچی میں شعبہ ابلاغ عامہ کے زیر اہتمام ماحولیاتی آلودگی سے نمٹنے کیلئے شجرکاری مہم تیز ہوگئی۔موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات سے محفوظ رہنے کیلئے طلبہ کی جانب سے پودے لگائے گئے۔اس سلسلے میں شعبہ ابلاغ عامہ ایوننگ پروگرام کے فائنل ایئر طلبہ نے یونیورسٹی میں شجرکاری کے لیے گرین گارڈئینز کے نام سے ایک گروپ بنایا۔

پروگرام میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات نے شرکت کی پروگرام کی صدارت ماس کمیونیکیشن کی چیئر پرسن ڈاکٹر عصمت آراء نے کی جبکہ  مقررین میں انوائرمینٹل اسٹڈیز کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر عامر عالمگیر، موسمیاتی تبدیلیوں کے ریسرچر فائق سلیم اور شجرکاری کے مشہور ایکٹیوسٹ شہروز سلیم شامل تھے۔

سیمینار میں مقررین نے ماحولیاتی آلودگی، مسائل، اثرات پر اظہارِ خیال کیا مسائل کو اجاگر کرنے کیساتھ اس کے خاتمے کے لئے تجاویز بھی پیش کیں۔

اس موقع پر شعبہ ابلاغ عامہ کی چیئرپرسن ڈاکٹر عصمت آرا نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا آلودگی پر قابو پانے اورصحت مند ماحو ل کیلئے درخت لگانا بہت ضروری ہیں لہٰذا شجرکاری مہم میں ہر طالب علم کو بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہیے۔ دنیا بھر میں بڑھتی ہوئی موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث رونما ہونے والے شہر قائد میں درجہ حرارت کے بڑھنے سے گرمی کی لہر کے خدشات اور اربن فلڈنگ جیسی صورتحال کا سامنا رہتا ہے۔ اس سب کے روک تھام کیلیے زیادہ سے زیادہ درخت لگانے کیلئے ہم اپنے شعبہ ابلاغ عامہ سے ابتداء کر رہے ہیں ڈیولپمنٹ سپورٹ کمیونیکیشن کا کورس ہے جس میں طلبہ نے پودے لگانے کا ٹارگٹ پورا کر لیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ  مختلف تنظیموں سے پودے لگائے جانے کی بات جاری ہے جلد ہی ہزاروں کی تعداد میں پودے لگائے جائیں گے پہلے مرحلے میں شعبے کے اندر پودے لگائے ہیں جبکہ دوسرے مرحلے میں باہر بھی ہریالی کریں گے۔  ہر ایک طالب علم ایک پودہ لگائے ، وہ پودہ 10 سال بعد درخت کی صورت میں دوسروں کو فائدہ پہنچائے گا۔

اس موقع پر رائٹر اور ڈائریکٹر شوکت علی مظفر، عبدالمومن میمن نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

مقررین نے کہا ڈپارٹمنٹ میں ایسے پودے لگائے گئے ہیں جو کہ پانی کے بغیر بھی تازہ رہ سکیں گے اس فضاء سے طلبہ کو خوشگوار ماحول میسر ہوگا جس سے ڈپریشن بھی کم ہوگا۔

مقررین نے کہا کہ شجرکاری کے بعد ان پودوں کے درخت بننے تک مکمل دیکھ بھال بھی کرنا ضروری ہے  تا کہ مستقبل میں بھی ماحول خوشگوار رہے، قدرتی وسائل کی حفاظت کے لیئے فضائی آلودگی کو ختم کرنا ہے،تاکہ مستقبل کی نسلوں کو بہتر ماحول فراہم کیا جاسکے۔

طلباء کا کہنا تھا کہ درخت لگانے کے جذبے کو ختم نہیں ہونے دیں گے بلکہ عملی زندگی میں قدم رکھنے کے بعد بھی ماحول کی بہتری کےلیےاسی جذبے اور لگن سے کام کرتے رہیں گے۔





Source link

By admin