صنم ماروی کی دوسری شادی طلاق پر ختم ہوئی : فوٹو : فائل

صنم ماروی کی دوسری شادی طلاق پر ختم ہوئی : فوٹو : فائل

 لاہور: پاکستانی فوک اور صوفی گلوکارہ صنم ماروی اور اُن کے شوہر خبیب قریشی نے چوتھی شادی کی خبروں پر ردعمل دے دیا۔

حال ہی میں صنم ماروی نے اپنے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا تھا کہ اُنہوں نے ایک بار پھر شادی کرلی ہے اور اس بار وہ اپنی ازدواجی زندگی میں بہت خوش ہیں۔

گلوکارہ کے اس انکشاف کے بعد مداح سمیت کئی نیوز آؤٹ لیٹس اس کشمکش کا شکار ہوگئے تھے کہ صنم ماروی نے تیسری شادی کی یا پھر چوتھی؟ کیونکہ گزشتہ سال یہ خبر سامنے آئی تھی کہ دوسرے شوہر سے خلع کے بعد، صنم ماروی نے حبیب نامی شخص سے خفیہ نکاح کرلیا تھا لیکن سال 2023 میں اُنہوں نے تیسرے شوہر سے بھی علیحدگی اختیار کرلی۔

اس خبر پر صنم ماروی کا کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا تھا لیکن یہ خبر پاکستانی میڈیا کی سرخیوں میں آگئی تھی اور اسی خبر کی وجہ سے اب نیوز آؤٹ لائٹس غلط فہمی کا شکار ہوگئیں کہ گلوکارہ نے تیسرے شوہر سے طلاق کے بعد اس بار چوتھی شادی کی ہے۔

مزید پڑھیں: صنم ماروی نے اپنی تیسری شادی کا اعلان کردیا

تاہم، اب صنم ماروی اور اُن کے شوہر نے شادی سے متعلق غلط فہمی دور کرنے کے لیے وضاحتی بیان جاری کردیا ہے۔

صنم ماروی نے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل کی اسٹوری میں خبر کا اسکرین شاٹ شیئر کیا جس میں سندھی زبان میں تحریر تھا کہ چوتھی شادی سے متعلق پھیلائیں جانے والی تمام خبریں بےبنیاد اور جھوٹی ہیں۔

میں نے چوتھی نہیں تیسری شادی کی ہے، صنم ماروی بول پڑیں

دوسری جانب گلوکار کے شوہر خبیب قریشی نے اپنے بیان میں کہا کہ میں صنم ماروی کا تیسرا شوہر ہوں، میرا نام ہی خبیب نواز ہے اور مجھ سے صنم کی چوتھی شادی نہیں بلکہ تیسری شادی ہوئی ہے اور ہم دونوں ایک ساتھ بہت خوش ہیں۔

خبیب نے مزید کہا کہ اللہ تعالیٰ نے ہمیں ایک بیٹے سے بھی نوازا ہے جس کا نام محمد قائم دین قریشی ہے، میڈیا سے گزارش ہے کہ پہلے خبر کی تحقیق کرلیا کریں۔

2

واضح رہے کہ صنم ماروی نے 18 سال کی عُمر میں پہلی شادی کی تھی، اُن کے پہلے شوہر آفتاب احمد کو سال 2009 میں کراچی میں قتل کردیا گیا تھا۔

آفتاب احمد کے قتل کے وقت صنم ماروی اپنے پہلے بچے کی اُمید سے تھیں، پہلے شوہر کے قتل کے چند سال بعد گلوکارہ نے اپنی خالہ کے بیٹے حامد خان سے دوسری شادی کرلی تھی جن سے اُن کے تین بیٹے ہیں جو اب اپنے والد کے ساتھ رہتے ہیں۔





Source link

By admin