فوٹو؛ ایکسپریس

فوٹو؛ ایکسپریس

  کراچی: چہلم شہدائے کربلا کے مرکزی جلوس کیلئے ٹریفک پولیس نے پلان جاری کردیا۔

چہلم کا مرکزی جلوس نشتر پارک سے برآمد ہوکر اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا حسینیہ ایرانیاں امام بارگاہ پر اختتام پذیر ہوگا، ٹریفک پولیس کے مطابق ایم اے جناح روڈ گرو مندر سے ٹاور تک بند رہے گا۔

ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ ناظم آباد سے آنے والے مسافر لسبیلہ چوک سے نشتر روڈ سے اپنی منزل کی جانب جاسکتے ہیں، لیاقت آباد سے آنے والے مسافر تین ہٹی سے لسبیلہ چوک اور سینٹرل جیل کی جانب جاسکتے ہیں۔

حسن اسکوائرسے پیپلز چورنگی جانے والے مسافر کشمیر روڈ سے شاہراہ قائدین اور جیل فلائی اوور سے تین ہٹی سے نشتر روڈ جاسکتے ہیں، شاہراہ فیصل سے شاہراہ قائدین، نمائش جانے والے افراد کشمیر روڈ سے اپنی منزل کی جانب جاسکتے ہیں۔

سینٹرل جیل گیٹ جمشید روڈ، گرو مندر، ایم اے جناح روڈ کی جانب جانے والے مسافر گرو مندر سے بہاردر یار جنگ روڈ سولجر بازار سے اپنی منزل کی جانب جاسکتے ہیں۔

گارڈن چڑیا گھر سے ایم اے جناح روڈ جانے والے افراد انکل سریا سےگل پلازہ اور ہولی فیملی ہسپتال سے اپنی منزل کی جانب جاسکتے ہیں۔

تمام ہیوی ٹریفک کو لیاقت آباد نمبر 10 سے ناظم آباد چورنگی دو نمبر کی طرف موڑدیا جائے گا جو حبیب بینک فلائی اوور، اسٹیٹ ایونیو روڈ، شیر شاہ سے ماڑی پور تک جاسکے گی۔

تمام ہیوی ٹریفک شاہراہ فیصل یا راشد منہاس روڈ ، اسٹیڈیم روڈ، حبیب بینک پل، شیر شاہ سے ماڑی پور تک آنے کی اجازت ہوگی۔

ہرقسم کی چھوٹی یا بڑی ٹریفک کو گرومندر چوک سے آگے جلوس کے روٹ پر جانے کی اجازت نہیں ہوگی، اس ٹریفک کو بہادر یار جنگ روڈ سولجر بازار کی طرف موڑ دیا جائے گا۔

ایم اے جناح روڈ پر ہر قسم کی گاڑی کا داخلہ ممنوع ہوگا، صرف اجازت نامے کی حامل گاڑیوں کو داخلے کی اجازت ہوگی جن پر جلوس میں شامل ہونے کا اسٹیکر چسپاں ہوگا۔

جلوس میں شامل ہونے کیلئےاسٹیکر والی گاڑیوں کو شاہراہ قائدین، سوسائٹی لائٹ سگنل سے داخلے کی اجازت ہوگی، کسی بھی گاڑی کو جلوس کے روٹ پر پارک کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔





Source link

By admin