لاہور:  وقار یونس کی تقرری کے بعد ایڈوائزر کرکٹ افیئرزکا اشتہار جاری کر دیا گیا۔

وہ قومی کرکٹ ٹیموں کی کارکردگی میں بہتری کے لیے اپنے تجربے کی روشنی میں رہنمائی کرنے کے ساتھ موثر حکمت عملی بنانے کیلیے مشورے دے گا۔ ایڈوائزر قومی ٹیموں کے کوچز اور سلیکشن کمیٹیز کے معاملات نہ صرف دیکھے گا بلکہ ٹیم کی کارکردگی میں بہتری اور کھلاڑیوں کی ڈیولپمنٹ کے لیے ہائی پرفارمنس کوچنگ سینٹرز کے ساتھ بھی رابطے میں رہے گا۔

اشتہار میں یہ بھی لکھا گیا کہ ایڈوائزر کے لیے پروفیشنل کرکٹ کا کھلاڑی یا کوچ کی حیثیت سے تجربہ ضروری ہے، قائدانہ صلاحیتوں کے ساتھ بات چیت میں مہارت اور موثر مینجمنٹ اسکلز کا تجربہ بھی ضروری قرار دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: وسیم اکرم کی پی سی بی میں اہم عہدہ سنبھالنے سے معذرت، مگر کیوں؟

اشتہار میں اور بھی جو شرائط جاری کی گئی ہیں سابق کپتان وقار یونس ان پر پورا اترتے ہیں، وہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر اور چیف کوچ رہ چکے ہیں ،ساتھ کرکٹ کمنٹری کے حوالے سے بھی خاصی شہرت رہتے ہیں۔

پی سی بی کی جانب سے جاری کردہ اشتہار میں یہ بات بھی واضح کی گئی ہے کہ کھلاڑیوں اور کوچنگ اسٹاف کی مانیٹرنگ و ڈیولمپنٹ کا ٹریک ریکارڈ بھی ضروری ہے، امیدوار کی کمپیوٹر کے بارے میں ابتدائی نالج بھی ضروری قرار دی گئی ہے،خواہشمند امیدوار 19 اگست تک درخواستیں جمع کروا سکتے ہیں۔

مزید پڑھیں: کیا وقار یونس کپتان کی تقرری کرسکتے ہیں؟ اہم فیصلے کا اختیار کس کے پاس ہے!

یاد رہے کہ وقار یونس اشتہار جاری ہونے سے پہلے ہی ذمہ داریوں کا آغاز کر چکے ہیں،ساق قومی کپتان کی پہلی اسائمنٹ بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز ہے، کرکٹ کے دیگر امور کے حوالے سے بھی وقار یونس نے رفقا سے مشاورت شروع کر دی ہے۔ ان سے قبل پی سی بی نے وسیم اکرم کو سی ای او یا ایڈوائزر بننے کی پیشکش کی مگر دیگر مصروفیات کے سبب انھوں نے معذرت کر لی تھی۔





Source link

By admin