کراچی: بجٹ میں عائد کردہ ودہولڈنگ ٹیکسز کے خلاف ہول سیل گروسرز نے ہڑتال کرتے ہوئے جوڑیا بازار بطور احتجاج 3روز کے لیے بند کر دیا ہے۔
چیئرمین ہول سیل گروسرز ایسوسی ایشن رؤف ابراہیم کے مطابق پنجاب کے 17 شہروں بالخصوص فیصل آباد میں بھی مارکیٹیں بند ہیں جبکہ سندھ میں کراچی، حیدرآباد اور سکھر کی اجناس منڈیوں میں بھی شٹر ڈاؤن ہڑتال ہے۔
رؤف ابراہیم نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں پشاور، مردان اور کوہاٹ کے گروسرز بازاروں کو تالے لگا دیے گئے ہیں۔
مزید پڑھیں؛ ہول سیل گروسرز ایسوسی ایشن کا کل سے ملک بھر میں منڈیاں بند کرنے کا اعلان
انہوں نے کہا کہ ہڑتال آج 31 جولائی سے 2 اگست تک جاری رہے گی، مطالبات تسلیم نہ کیے گئے تو 6 سے نئے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔
چیئرمین ہول سیل گروسرز ایسوسی ایشن نے واضح کیا کہ احتجاج ٹیکسز کے ختم ہونے تک دن بدن بڑھتا جائے گا۔