کراچی: شہر قائد میں آئندہ 3 روز کے دوران موسم گرم و مرطوب رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات ارلی وارننگ سینٹر پیش گوئی کے مطابق ملک میں داخل ہونے والے نئے سسٹم کے زیراثر کراچی میں بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔

شہر میں آج اور کل پارہ 35 ڈگری کے درمیان رہنے کی توقع ہے جبکہ جمعرات کو زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 ڈگری تک تجاوز کر سکتا ہے۔

کراچی میں سمندری ہوائیں مسلسل فعال رہنے کی توقع ہے جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 55 تا 65 رہنے کے سبب اصل درجہ حرارت سے زیادہ گرمی محسوس کی جا سکتی ہے۔





Source link

By admin