فلم انڈسٹری میں ہٹ فلم کا اندازہ اُس کی کاسٹ یا کہانی سے نہیں لگایا جاتا : فوٹو : ویب ڈیسک

فلم انڈسٹری میں ہٹ فلم کا اندازہ اُس کی کاسٹ یا کہانی سے نہیں لگایا جاتا : فوٹو : ویب ڈیسک

 ممبئی: دُنیا بھر کی فلم انڈسٹری میں ہٹ فلم کا اندازہ اُس کی کاسٹ یا کہانی سے نہیں لگایا جاتا بلکہ اس کا اندازہ اُس کی باکس آفس پر کمائی سے لگایا جاتا ہے، جو فلم جتنی زیادہ کمائی کرتی ہے، وہ اتنی ہی زیادہ ہٹ فلم مانی جاتی ہے۔

ماضی میں اگر کوئی فلم 100 کروڑ روپے کا بزنس کرلیتی تھی تو اُسے ہی ہٹ فلم کا ٹائٹل دیا جاتا تھا لیکن موجودہ دور میں ایسا بالکل نہیں ہے۔

موجودہ دور میں اگر کوئی فلم 500 کروڑ کا بزنس بھی کرلیتی ہے تو یہ کوئی بڑی بات نہیں مانی جاتی جبکہ آج کل کسی بھی فلم کے لیے 100 کروڑ کرنا تو عام سی بات ہے۔

مختلف میڈیا رپورٹس میں یہ دعویٰ کیا جاتا ہے کہ 90 کی دہائی میں سلمان خان کی فلم ‘ہم آپ کے ہیں کون؟’ نے سب زیادہ کمائی کی تھی اور اسی فلم نے 100 کروڑ کا بزنس کرنے والی پہلی بالی ووڈ فلم کا اعزاز بھی اپنے نام کیا تھا لیکن یہ دعوے جھوٹے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ کو پہلی 100 کروڑ والی ہٹ فلم دینے والے اداکار نہ سلمان خان، نہ شاہ رخ خان، نہ عامر خان اور نہ ہی امیتابھ بچن ہیں بلکہ یہ تاریخی کارنامہ 80 کی دہائی میں لیجنڈری اداکار متھن چکرورتی نے سر انجام دیا تھا۔

رپورٹ کے مطابق متھن چکرورتی کی سال 1982 میں ریلیز ہونے والی فلم ‘ڈسکو ڈانسر’ بالی ووڈ کی پہلی فلم تھی جس نے مجموعی طور پر 100 کروڑ روبے کا بزنس کیا تھا۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا کہ فلم ‘ڈسکو ڈانسر’ نے ابتدائی ریلیز میں 6 کروڑ کا بزنس کیا تھا لیکن جب اس فلم کو سوویت یونین میں 1984 کو دوبارہ ریلیز کیا گیا تھا تو وہاں اس فلم نے تقریباً 95 کروڑ روپے کا بزنس کیا تھا۔

اس کمائی کے بعد فلم ‘ڈسکو ڈانسر’ نے بھارت سمیت پوری دُنیا سے مجموعی طور پر 100 کروڑ روپے سے زائد کما لیے تھے۔





Source link

By admin