کراچی: مون سون سلسلے کے تحت بدھ کی شب شہرکے مختلف علاقوں میں بادل برس پڑے، اولڈسٹی ایریا سمیت کئی علاقوں میں تواترسے بارش کئی گھنٹے جاری رہی، محکمہ موسمیات کے مطابق 3اگست سے5اگست کے درمیان شہرمیں گرج چمک کے ساتھ بارشیں ہونے کی توقع ہے۔

شہرمیں حالیہ مون سون سسٹم کے اثرات کے نتیجے میں بدھ اورجمعرات کی درمیانی شہرکے مختلف علاقوں میں بارش کا سلسلہ شروع ہوا،جس کے دوران کہیں ہلکی ودرمیانی جبکہ کچھ مقامات پرتیزبارش ہوئی۔

اولڈ سٹی ایریا کے کئی علاقوں میں نصف شب کے قریب شروع ہونے والی معتدل بارش کا سلسلہ صبح تک جاری رہا،جس کے دوران گرومندر(گل رعنا سینٹرکے بالمقابل)اورکشمیرروڈ سمیت کئی نشیبی علاقوں میں بارش کا پانی جمع  ہوگیا۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری اعداوشمارکے مطابق سب سے زیادہ بارش ڈی ایچ اے فیز2میں 13ملی میٹرریکارڈ ہوئی، اولڈ ایئرپورٹ پر 11 عشاریہ 1 ملی میٹر،قائدآباد میں 11 ملی میٹر،سرجانی میں 6.2 ملی میٹر، پی اے ایف فیصل بیس میں 6 ملی میٹر،کیماڑی میں 5.5ملی میٹر،گڈاپ ٹاؤن میں 5.3ملی میٹر اور جناح ٹرمینل  پر 04ملی میٹر بارش ہوئی۔

اسی طرح کورنگی 3.2ملی میٹر،حسن اسکوائر3ملی میٹر،میٹ آفس(یونیوسٹی روڈ)2.5ملی میٹر،اورنگی ٹاون 02ملی میٹر،گلشن معمار اورناظم آباد میں 1.2ملی میٹرجبکہ صدرمیں ایک ملی میٹربارش ہوئی۔

جمعرات کوشہرمیں کئی روز کے بعد سمندر کی جنوب مغربی سمت کی معمول سے تیزہوائیں چلیں جن  کی رفتار31کلومیٹرفی گھنٹہ ریکارڈ ہوئی، دن بھرمطلع مکمل طورپرابرآلود اوردھوپ غائب رہی،جس کی وجہ موسم مجمعوعی طورپرخوشگواررہا۔

محکمہ موسمیات کی جانب سےمون سون کے نئے سسٹم کے حوالے جاری الرٹ کے مطابق طاقتورمون سون ہواؤں کا سلسلہ آج (2اگست) سے راجستھان(بھارت)اوربحیرہ عرب سے سندھ پراثراندازہوگا،جس کے تحت 3اگست سے5اگست کے درمیان کراچی میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

مذکورہ دورانیے میں تھرپارکر،بدین، سجاول، حیدرآباد، مٹیاری، ٹنڈومحمد خان، ٹنڈوالہیارمیں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے،  جبکہ آج سےدیہی سندھ کے جیکب آباد،شکارپور، قمبرشہدادکوٹ، کشمور،لاڑکانہ،شہید بے نظیرآباد اور3اگست سے6اگست کے درمیان خیرپور، میرپورخاص، عمرکوٹ، نوشہروفیروز،گھوٹکی،سکھرسمیت دیگرمیں تیزہواؤں اورگرج چمک کےساتھ بارش ہوسکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق جمعرات کوشہرکا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت گذشتہ روز کے مقابلے میں کئی ڈگری کمی سے 31.6ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ ہوا میں نمی کاتناسب 82فیصد رہا۔

The post کراچی میں 3 تا 5 اگست گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے، محکمہ موسمیات appeared first on ایکسپریس اردو.



Source link

By admin