بھاگوت نے زور دیا کہ ہندوستان کی موجودہ آبادیاتی پالیسی کے مطابق، شرح تولید کو 2.1 پر برقرار رکھنا ضروری ہے۔ انہوں نے کہا، “اگر ہمیں 2.1 کی شرح تولید چاہیے تو ہر خاندان میں دو سے زیادہ بچے ہونے چاہئیں، بلکہ تین ہونا زیادہ بہتر ہے۔ یہ نہ صرف سماجی بقاء کے لیے ضروری ہے بلکہ سائنسی تحقیق بھی یہی کہتی ہے۔‘‘
بھاگوت نے کہا کہ ماضی میں بھی آر ایس ایس نے آبادی کے توازن پر زور دیا ہے اور خبردار کیا ہے کہ غیر متوازن آبادی ہندوستانی جمہوریت کے لیے خطرہ بن سکتی ہے۔