[ad_1]
بشریٰ بی بی پر ان کی ہی پارٹی کے لیڈران نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ’’وہ کسی بھی عہدہ پر نہیں ہیں، اس کے باوجود فیصلے لے رہی ہیں۔ ان کی جگہ پر اگر عمران خان ہوتے تو کارکنان کی موت نہیں ہوتی۔‘‘
پاکستان میں سابق وزیر اعظم عمران خان کی پارٹی کے لیے مشکلیں بڑھتی جا رہی ہیں۔ حال ہی میں پارٹی کارکنان کے ذریعہ اسلام آباد میں پُرتشدد مظاہرے کیے گئے تھے جس میں پولیس اہلکار سمیت کئی لوگوں کی موت ہو گئی تھی۔ حکومت نے عمران خان کی بیوی اور خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ گنڈاپور کے خلاف 7 نئے مقدمے درج کرائے ہیں۔ ممکن ہے کہ ان مقدمات کے تحت اگر حکومت کارروائی کرتی ہے تو عمران خان کی پارٹی ’پاکستان تحریک انصاف‘ کے لیڈران کی مشکلوں میں اضافہ ہو جائے۔ ذرائع سے ملی جانکاری کے مطابق بشریٰ بی بی اور گنڈاپور کے ساتھ ساتھ سابق صدر راشد علوی اور اپوزیشن لیڈر عمر یعقوب کے خلاف بھی معاملے درج کیے گئے ہیں۔
پی ٹی آئی لیڈران کے خلاف درج کردہ ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ ’’مشتبہ مظاہرین نے حملہ کر کے 119 سے زائد پولیس اہلکاروں کو زخمی کر دیا ہے جن میں 3 کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ اس کے علاوہ اسلام آباد-پیشاور موٹر وے اور ہکلا-ڈی آئی خان موٹر وے پر پولیس اہلکاروں سے آنسو گیس، انسداد فساد کِٹ اور موبائل فون چھین لیا تھا۔‘‘ ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق جمعرات کو احتجاج کے دوران انجرہ پولیس کے ذریعہ 30 اور حسن عبدال پولیس کے ذریعہ 5 مظاہرین کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ان گرفتار مظاہرین کو ریمانڈ پر لینے کے لیے عدالت میں پیش کیا گیا۔
قابل ذکر ہے کہ اسلام آباد میں 3 دنوں تک چلے پُرتشدد مظاہرے کے بعد پی ٹی آئی کے حامیوں نے اپنا مظاہرہ واپس لے لیا تھا۔ اس مظاہرے میں پارٹٰی کے کئی کارکنان سمیت 6 پولیس اہلکاروں کی بھی موت ہو گئی تھی۔ اس پورے معاملے میں سوال کے گھیرے میں عمران خان کی بیوی بشریٰ بی بی ہی تھیں۔ حال ہی میں بشریٰ بی بی نے جیل سے رہا ہونے کے ساتھ ہی پارٹی کے تمام معاملات اپنے ہاتھ میں لے لیے تھے۔ بشریٰ بی بی پر ان کی ہی پارٹی کے لیڈران نے الزام عائد کیا ہے اور کہا ہے کہ ’’وہ کسی بھی عہدہ پر نہیں ہیں اس کے باوجود فیصلے لے رہی ہیں۔ ان کی جگہ پر اگر عمران خان ہوتے تو کارکنان کی موت نہیں ہوتی۔‘‘
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
[ad_2]
Source link