[ad_1]
پارلیمنٹ کے سرمائی اجلاس کے دوسرے دن انڈیا بلاک فلور لیڈرز کی اہم میٹنگ کا انعقاد ہوگا، جس میں پارلیمانی امور، حکمت عملی اور جھارکھنڈ کے وزیراعلیٰ ہیمنت سورین کی تقریب حلف برداری پر بات ہوگی
نئی دہلی: پارلیمنٹ کے سرمائی جلاس کے دوسرے دن، آج صبح 10 بجے انڈیا بلاک فلور لیڈرز کی اہم میٹنگ ہونے جا رہی ہے۔ اس میٹنگ میں پارلیمانی امور، اجلاس کے دوران زیر غور ایجنڈے اور حکومت کو پارلیمنٹ میں گھیرنے کی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
یہ اجلاس خاص طور پر مہاراشٹر اور جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات اور مختلف ریاستوں کے حالیہ ضمنی انتخابات کے بعد بہت اہمیت رکھتا ہے۔ جھارکھنڈ میں 28 نومبر کو ہیمنت سورین کی تقریب حلف برداری بھی اس اجلاس کی اہمیت میں اضافہ کرتی ہے۔ سورین جھارکھنڈ کے 14ویں وزیراعلیٰ کی حیثیت سے رانچی کے مورہابادی میدان میں حلف لیں گے، جہاں دیگر وزراء کے بھی حلف لینے کا امکان ہے۔
اتوار کو انڈیا اتحاد کے اراکین نے ہیمنت سورین کو اپنا لیڈر منتخب کیا اور ریاست کے گورنر سنتوش کمار گنگوار کو حکومت سازی کا دعویٰ پیش کیا، جسے گورنر نے قبول کر لیا۔ حلف برداری کی تقریب میں انڈیا بلاک کے متعدد اہم رہنما شرکت کریں گے، جن میں لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی، آر جے ڈی کے سربراہ لالو یادو، مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی، اور عام آدمی پارٹی کے کنوینر اروند کیجریوال شامل ہیں۔
مزید یہ کہ تقریب میں سی پی آئی ایم ایل کے جنرل سیکریٹری دیپنکر بھٹہ چاریہ اور تمل ناڈو، پنجاب، دہلی، کرناٹک، ہماچل پردیش، تلنگانہ اور جموں و کشمیر کے وزرائے اعلیٰ کی شرکت متوقع ہے۔ یہ میٹنگ انڈیا بلاک کی یکجہتی کو مضبوط کرنے کے لیے ایک اہم موقع فراہم کرے گی۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
[ad_2]
Source link