[ad_1]
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدرجمہوریہ دروپدی مرمو نے کہا کہ یہ آئین ملک کو ذہین لوگوں کی دین ہے۔ اس نے ملک کے تنوع کو آواز دی ہے۔ صدر جمہوریہ نے کہا کہ گزشتہ 75 برسوں میں ہمارا ملک عالمی دوست بن کر اُبھرا ہے۔ آج ممنون قوم اپنے آئین سازوں کو سلام کرتی ہے۔
اس تقریب میں حزب اقتدار اور حزب اختلاف کے رہنما ایک ساتھ نظر آئے۔ آئین کی میتھلی اور سنسکرت کی کاپیوں کے اجراء کے دوران اسٹیج پر پی ایم مودی صدر جمہوریہ کے ساتھ تھے تو وہیں راہل گاندھی ملکارجن کھڑگے بھی وہاں موجود تھے۔ اس کے علاوہ ایوانوں کے اسپیکر، ڈپٹی اسپیکر بھی اسٹیج پر تھے۔ یوم آئین کے موقع پر ایوان کی عام کارروائی نہیں ہوئی بلکہ دونوں ایوانوں کا مشترکہ اجلاس بلایا گیا۔ اس موقع پر صدر نے سبھی اراکین سے آئین کی تمہید بھی پڑھوائی۔
[ad_2]
Source link