[ad_1]
کاجو ایک ایسا خشک میوہ ہے جس میں صحت سے متعلق بے شمار فوائد موجود ہیں، اس میں قُدرتی طور پر معدنیات، وٹامنز، غذائی اجزاء اور اینٹی آکسیڈینٹس پائے جاتے ہیں جو ہماری صحت کے لیے بہت مفید ہیں خاص طور پر وزن میں کمی اور دِل کی اچھی صحت کے لیے کاجو بہت فائدہ مند ثابت ہوتا ہے۔
اِس کے علاوہ کاجو کھانے سے کولیسٹرول میں بھی کمی ہوتی ہے اور یہ فالج کے خطرے سے بھی بچاتا ہے، کاجو کو مختلف طریقوں سے غذا میں استعمال کیا جاتا ہے جیسے کاجو کا مِلک شیک، کاجو کا حلوہ، کاجو کی مٹھائی وغیرہ۔
کاجو کھانے کے فوائد مندرجہ ذیل ہیں:
دِل کی بہتر صحت:
کاجو میں زائد مقدار میں فیٹی ایسڈز پائے جاتے ہیں جو کولیسٹرول کو کم کرنے میں مدد کرتے ہیں جس کی وجہ سے امراضِ قلب کا خطرہ بھی کم ہو جاتا ہے جبکہ ایک تحقیق کے مطابق معلوم ہوا ہے کہ کاجو ہائی بلڈ پریشر کو کم کرتا ہے۔ اِس کے علاوہ کاجو میں موجود معدنیات، وٹامنز ، پوٹاشیم اور فولک ایسڈ دِل کی بیماریوں سے محفوظ رکھتے ہیں۔
وزن میں کمی:
وزن بہت سے طریقوں سے کم کیا جاسکتا ہے، کاجو سے وزن کم کرنا بہت ہی آسان ہے اِس کے لیے بس ضروری یہ ہے کہ روزانہ اپنی غذا میں کاجو کو شامل کرلیا جائے اور پھر آہستہ آہستہ آپ کو اپنے وزن میں کمی محسوس ہونا شروع ہوجائے گی۔
مضبوط ہڈیاں:
جس طرح کیلشیم ہڈیوں کو مضبوط کرتا ہے اِسی طرح کاجو میں پائے جانے والا تانبا اور میگنیشیم بھی مضبوط ہڈیوں کے لیے بےحد مفید ہے، بڑھتی ہوئی عُمر کے بچوں کی نشونما کے لیے کاجو بہت فائدہ مند ہوتا ہے، اِس کے علاوہ روزانہ کی بُنیاد پر کاجو کھانے سے آپ ہڈیوں کی بہت سی بیماریوں سے بھی بچ سکتے ہیں۔
آنکھوں کی اچھی صحت:
کاجو میں اینٹی آکسیڈینٹس موجود ہوتے ہیں جو آنکھوں کی صحت کے لیے فائدہ مند ہوتے ہیں، اگر آپ روزانہ کاجو کو اپنی غذا میں شامل کریں تو آپ موتیا جیسے مرض سے بھی بچ سکتے ہیں اور اِس کے علاوہ کاجو آنکھوں کی بینائی کو بھی بہتر کرتا ہے۔
[ad_2]
Source link