
سائٹیکا یا شیاٹیکا ایک ایسی حالت ہے جس میں درد عصبِ سیاتیک (sciatic nerve) کے راستے میں محسوس ہوتا ہے۔ یہ درد اس وقت ہوتا ہے جب اس عصب پر دباؤ یا سوزش ہو جائے۔ یہ درد عام طور پر کمر کے نچلے حصے سے شروع ہو کر ٹانگ تک جاتا ہے۔ عام طور پر یہ درد ایک ہی ٹانگ کو متاثر کرتا ہے۔
سائٹیکا کا درد کئی وجوہات کی وجہ سے ہو سکتا ہے، جیسے پھسلا ہوا یا نکلا ہوا ڈسک (slipped or herniated disc)، ہڈیوں کی زائد نشوونما (bone spurs)، یا ریڑھ کی ہڈی کا تنگ ہو جانا (spinal stenosis)۔
سائٹیکا کے درد سے جلدی نجات کیسے حاصل کی جائے؟
ذیل میں کچھ مفید مشقیں اور تھراپیز دی گئی ہیں جو درد میں آرام دے سکتی ہیں:
سائٹیکا کے درد سے نجات کے طریقے:
برف اور گرمائش کی تھراپی:
سائٹیکا کے درد میں فوری آرام کے لیے برف اور گرمائش کا استعمال بہت مؤثر ہوتا ہے، خاص طور پر جب ان دونوں کو باری باری استعمال کیا جائے۔
سوزش کو کم کرنے کے لیے برف کا استعمال کریں، اور متاثرہ حصے میں خون کی روانی کو بہتر بنانے کے لیے گرمائش دیں۔
برف اور گرمائش کو 10-15 منٹ کے لیے باری باری لگائیں، اور دونوں کے درمیان کم از کم 2-3 گھنٹے کا وقفہ رکھیں۔
ورزش:
نرم اور ہلکی پھلکی ورزشیں سائٹیکا کے درد میں بہت مددگار ثابت ہوتی ہیں۔
یہ مشقیں پٹھوں اور جوڑوں کو مضبوط بناتی ہیں، اور اس سے درد کے حملے کم یا مکمل طور پر ختم ہو سکتے ہیں۔
سائٹیکا کے مریضوں کو چاہیے کہ وہ اپنی نشست اور جسمانی حرکات کو درست رکھیں اور باقاعدہ ورزش کریں۔
مندرجہ ذیل مشقیں درد میں آرام کے لیے مددگار ہیں:
۱۔ پیلوک ٹِلٹ (Pelvic Tilt)
۲۔ بیٹھ کر “پجن پوز” (Sitting Pigeon Pose)
۳۔ گھٹنے کو سینے کی طرف کھینچنے والی مشق (Knee to Chest Stretch)
۴۔ کھڑے ہو کر ہیمسٹرنگ اسٹریچ (Standing Hamstring Stretch)