[ad_1]
جس ریٹائرمنٹ ہوم میں آگ لگی ہے، وہاں 82 ضعیف افراد رہتے ہیں، اس حادثہ میں کئی لوگ زخمی ہوئے ہیں جن کا علاج اسپتال میں جاری ہے، ایک کی حالت سنگین بتائی جا رہی ہے۔
اسپین میں جمعہ کی علی الصبح ایک ’ریٹائرمنٹ ہوم‘ میں خوفناک آگ لگنے کی وجہ سے کم از کم 10 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔ واقعہ ولافرانکا ڈیل ایبرو علاقہ کا بتایا جا رہا ہے جہاں ریٹائرمنٹ ہوم ’جارڈنس ڈی ولافرانکا‘ میں مقامی وقت کے مطابق 15 نومبر کی صبح تقریباً 5 بجے آگ لگ گئی۔ اس آگ سے علاقے میں افرا تفری کا ماحول پیدا ہو گیا اور لوگ جان بچانے کے لیے اِدھر اُدھر بھاگتے ہوئے دکھائی دیے۔
اس آتشزدگی کی اطلاع فوری طور پر فائر بریگیڈ محکمہ کو دی گئی۔ جائے وقوع پر پہنچنے کے بعد فائر بریگیڈ اہلکاروں کو آگ پر قابو پانے میں کم از کم 2 گھنٹے کا وقت لگا۔ مقامی حکومت کے نمائندہ کا کہنا ہے کہ مہلوکین کی شناخت ابھی باقی ہے۔ مصدقہ طور پر یہ نہیں کہا جا سکتا کہ سبھی مہلوکین ریٹائرمنٹ ہوم میں رہنے والے تھے، یا پھر باہر کے لوگ بھی اس میں شام ہیں۔ یہ جانکاری ضرور دی گئی ہے کہ ریٹائرمنٹ ہوم میں 82 ضعیف افراد رہتے ہیں۔ اس حادثہ میں کئی لوگ زخمی ہوئے ہیں جن کا علاج اسپتال میں چل رہا ہے۔ ایک کی حالت سنگین بھی بتائی جا رہی ہے۔
حادثہ کی جانکاری ملنے کے بعد فائر بریگیڈ دستہ کے ساتھ ساتھ پولیس اور ایمبولنس کی ٹیم بھی جائے حادثہ پر پہنچ گئی تھی۔ آگ بجھنے کے بعد بچاؤ و راحت رسانی کا عمل جاری ہے۔ آگ لگنے کی وجہ کا ابھی تک پتہ نہیں چل سکا ہے۔ نگر پالیکا چیف وولکا روڈرگز نے یہ ضرور کہا ہے کہ آگ غالباً ایک خواب گاہ میں لگی، جہاں اس نے ایک گدے کو اپنی زد میں لے لیا اور پھر شاید تیزی کے ساتھ پھیل گیا۔ حالانکہ روڈرگز نے کہا کہ جانچ ابھی جاری ہے اور مصدقہ طور پر فی الحال کچھ بھی نہیں کہا جا سکتا۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
[ad_2]
Source link