[ad_1]
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کی جانب سے اعتراض اٹھائے جانے کے بعد اسکردو، مری اور مظفرآباد میں چیمپئنز ٹرافی 2025 کے ٹرافی ٹور کو منسوخ کردیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق آئی سی سی کی جانب سے منسوخی کا یہ فیصلہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے شیئر کردہ ٹرافی ٹور شیڈول پر بی سی سی آئی کے اعتراضات کے بعد سامنے آیا ہے۔
مزید پڑھیئے: ایونٹ کی ” ٹرافی” کو کشمیر لے کر جانے پر بھارتی میڈیا سیخ پا ہوگیا
پی سی بی کی جانب سے گزشتہ روز 16 سے 24 نومبر تک جاری رہنے والے ٹرافی ٹور کے شیڈول کا اعلان کیا گیا تھا۔ تاہم، آئی سی سی نے اسکردو اور کشمیر کے علاقوں کو اس ٹور کا حصہ نہ بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔
مزید پڑھیئے: آئی سی سی چیمپینز ٹرافی دبئی سے اسلام آباد پہنچ گئی
آئی سی سی کی جانب سے یہ اقدام ایک ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب بھارتی ٹیم کے چیمپئنز ٹرافی کے لیے پاکستان نہ آنے کے حوالے تنازع جاری ہے، اور ادارے کی جانب سے پی سی بی کو بھارت کے پاکستان نہ کے متعلق بتا دیا گیا ہے۔
واضح رہے جمعے کے روز حکومتی ہدایات کی روشنی میں پاکستان کرکٹ بورڈ نے (پی سی بی) آئی سی سی سے ایک ای میل میں بھارتی ٹیم کے پاکستان نہ آ کر کھیلنے کی وجویات کے متعلق تحریری جواب مانگا ہے۔
[ad_2]
Source link