کراچی: محکمہ ثقافت کی دو رکنی تحقیقاتی کمیٹی نے آرٹسٹ سیفی سومرو کی پینٹنگز کے معاملے پر تفصیلی رپورٹ صوبائی وزیر ثقافت و سیاحت سید ذوالفقار علی شاہ کو پیش کر دی۔
کمیٹی میں ڈی جی کلچر منور مہیسر اور ڈی جی آرکیالوجی اینٹیکیوٹیز عبدالفتح شیخ شامل تھے جو فیریئر ہال انتظامیہ سے تفصیلی جائزہ لینے کے بعد رپورٹ مرتب کرنے کے لیے مقرر کیے گئے تھے۔
رپورٹ کے مطابق، فیریئر ہال میں موجود پینٹنگز 2017 سے وہیں موجود ہیں اور غائب نہیں ہوئیں۔ یہ پینٹنگز ڈرامے کی شوٹنگ میں نظر آنے والی پینٹنگز ہی ہیں، کیونکہ ڈرامہ فیریئر ہال میں ہی شوٹ کیا گیا تھا۔
مزید تحقیق میں یہ بھی انکشاف ہوا کہ مختلف ایگزیبیشنز کے دوران پینٹنگز کو ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کیا جاتا رہا ہے جس کی وجہ سے غلط فہمی پیدا ہوئی۔
رپورٹ کے مطابق آرٹسٹ سیفی سومرو نے اپنی پینٹنگز واپس لینے میں کوئی دلچسپی ظاہر نہیں کی جبکہ پینٹنگز فیریئر ہال میں ہی موجود ہیں۔