
[ad_1]
بنگلورو نے کوہلی (42 گیندوں پر 67 رن) اور کپتان رجت پاٹیدار (32 گیندوں میں 64 رن) کی بہترین بلے بازی کی بدولت 20 اوورس میں 221 رن بنائے، جواب میں ممبئی 209 رن ہی بنا سکی۔

بنگلورو ٹیم کے کھلاڑی وکٹ گرنے کے بعد جشن مناتے ہوئے، تصویر@IPL
آج ایک بار پھر آئی پی ایل کے انتہائی دلچسپ مقابلے میں ممبئی کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ آج کے میچ میں روہت شرما اور جسپریت بمراہ دونوں کھیل رہے تھے، لیکن مممبئی کو فتح نہیں دلا سکے۔ بنگلورو نے ممبئی کو 12 رنوں سے شکست دی، اور ممبئی کے لیے یہ آئی پی ایل 2025 میں 5 میچوں میں چوتھی ہار ہے۔ ممبئی ٹیم پوائنٹس ٹیبل میں 2 پوائنٹس کے ساتھ آٹھویں مقام پر ہے۔ دوسری طرف بنگلورو 4 میچوں میں 3 فتح اور 6 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل میں تیسرے مقام پر ہے۔
آج ممبئی کے کپتان ہاردک پانڈیا نے ٹاس جیت کر پہلے گیندبازی کا فیصلہ کیا۔ ممبئی کو فل سالٹ (4 رن) کا وکٹ دوسری ہی گیند پر مل گیا تھا، لیکن اس کے بعد وراٹ کوہلی (42 گیندوں پر 67 رن) اور دیوت دَت پڈیکل (22 گیندوں پر 37 رن) کے ساتھ 91 رنوں کی بہترین شراکت داری ہوئی۔ اس کے بعد کوہلی اور کپتان رجت پاٹیدار (32 گیندوں پر 64 رن) کے درمیان 48 رنوں کی تیز طرار شراکت داری ہوئی۔ لیونگسٹن بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے، لیکن آخر میں جتیش شرما نے 19 گیندوں پر طوفانی انداز کے ساتھ ناٹ آؤٹ 40 رنوں کا تعاون کیا۔ آخر کے اوورس میں تیزی سے رن بنانے کے سبب ہی بنگلورو کی ٹیم 20 اوورس میں 5 وکٹ کے نقصان پر 221 رن بنانے میں کامیاب ہوئی۔ بنگلورو کی طرف سے بمراہ (4 اوورس میں 29 رن) کو چھوڑ کر سبھی گیندبازوں نے 10 یا اس سے زیادہ کی اوسط سے رن دیے۔ بولٹ اور پانڈیا 2-2 وکٹ لینے میں، جبکہ وگنیش پوتھور 1 وکٹ لینے میں کامیاب ہوئے۔
ممبئی کی بلے بازی جب شروع ہوئی تو سبھی بلے بازوں کو اچھی اسٹارٹ ملی، لیکن اسے بڑی اننگ بنانے میں صرف تلک ورما اور ہاردک پانڈیا ہی بدل پائے۔ روہت اور ریکلٹن 17-17 رن، ول جیکس 22 رن، سوریہ کمار یادو 28 رن، نمن دھیر 11 رن، مشیل سینٹنر 8 رن بنانے میں کامیاب ہوئے۔ تلک ورما نے 29 گیندوں پر 4 چھکوں اور 4 چوکوں کی مدد سے 56 رن بنائے، جبکہ کپتان پانڈیا نے محض 15 گیندوں پر 4 چھکوں اور 2 چوکوں کی مدد سے شاندار 42 رن بنائے۔ ایک وقت لگ رہا تھا کہ ممبئی میچ جیت جائے گی، لیکن آخری کے ڈھائی اوورس میں 5 وکٹ گرے، جس نے میچ کا رخ پلٹ دیا۔ ممبئی 20 اوورس میں 9 وکٹ کے نقصان پر 209 رن ہی بنا سکی۔
بنگلورو کی طرف سے گیندبازی میں کرونال پانڈیا نے سب سے زیادہ 4 وکٹ (4 اوورس میں 45 رن) ضرور لیے، لیکن تعریف ہیزل ووڈ کی کرنی ہوگی جنھوں نے 4 اوورس میں 37 رن دے کر 2 اہم وکٹ لیے۔ 2 وکٹ یش دیال کو بھی ملے جنھوں نے 4 اوورس میں 46 رن خرچ کیے۔ بھونیشور کمار نے 4 اوورس میں 48 رن دے کر ایک وکٹ لیا، جبکہ سویاش شرما نے 4 اوورس میں 32 رن دے کر کیفایتی گیندبازی کی۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
[ad_2]
Source link