
بھوپال: مدھیہ پردیش کے ضلع دموہ کے ایک مشنری اسپتال میں ایک شخص کے خود کو برطانوی ماہر قلب ظاہر کر کے دل کے پیچیدہ آپریشن کرنے اور اس دوران کئی مریضوں کی موت واقع ہونے کا سنگین واقعہ سامنے آیا ہے۔ اس معاملے کی جانچ قومی انسانی حقوق کمیشن اور پولیس کی جانب سے کی جا رہی ہے۔
انگریزی اخبار ’انڈین ایکسپریس‘ کی رپورٹ کے مطابق، دموہ چائلڈ ویلفیئر کمیٹی کے صدر دیپک تیواری نے الزام لگایا ہے کہ ڈاکٹر ’این جون کیم‘ کے نام سے کام کرنے والا یہ شخص درحقیقت برطانیہ کا ماہر امراض قلب نہیں بلکہ جعلی اسناد کے ذریعے اسپتال میں ملازمت حاصل کر کے مریضوں پر خطرناک آپریشن کر رہا تھا۔