
[ad_1]
مغربی دنیا میں لوگ ٹیٹو بنوانے سے پہلے بہت سوچ بچار کرتے ہیں، کس ڈیزائن کا ٹیٹو، کس جگہ پر اور کونسا پیغام جو دوسروں کو دینا چاہتے ہوں۔
لیکن زیادہ تر لوگ اس بارے میں نہیں سوچتے کہ ان کے ٹیٹو کا ان کی طویل مدتی صحت پر کیا اثر پڑ سکتا ہے۔
ایک نئی تحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ ٹیٹو کسی شخص کے جلد کے کینسر کے خطرے کو 33٪ اور 62٪ تک بڑھا دیتا ہے۔ یہ تحقیق ڈنمارک کے سائنسدانوں نے کی جو جریدے BMC Health میں شائع ہوئی ہے۔
نتائج یہ بھی بتاتے ہیں کہ بڑے سائز کے ٹیٹو سے کینسر کا خطرہ اور بھی بڑھ جاتا ہے۔
ماہرین نے پایا کہ ہاتھ کے سائز سے بڑے ٹیٹو کسی شخص کے جلد کے کینسر کے خطرے کو دوگنا اور لمفوما یا لمف نوڈس کے کینسر کے خطرے کو تقریباً تین گنا بڑھا دیتے ہیں۔
[ad_2]
Source link