[ad_1]
کراچی: پیر آباد کے علاقے قصبہ اسلامیہ کالونی طیبہ مسجد کے قریب گھر سے خاتون کی لاش ملی جسے چھیپا کے رضا کاروں نے ضابطے کی کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال پہنچایا۔
ایس ایچ او پیر آباد امام بخش لاشاری نے بتایا کہ خاتون کی شناخت 33 سالہ نبا زوجہ ابراہیم کے نام سے کی گئی جبکہ ابتدائی تحقیقات کے دوران معلوم ہوا ہے کہ مقتولہ کو اس کے شوہر نے گھریلو جھگڑے کے دوران تشدد کا نشانہ بنا کر مبینہ طور گلا گھونٹ کر قتل کیا ہے۔
پولیس کے مطابق ملزم موقع سے فرار ہوگیا جس کی تلاش میں پولیس چھاپے مار رہی ہے مقتولہ اور ملزم کا آبائی تعلق مانسہرہ سے ہے جبکہ ملزم شوہر ابراہیم کی مقتولہ سے دوسری شادی تھی ۔
پولیس نے مقتولہ کے والد کی مدعیت میں قاتل شوہر کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔
[ad_2]
Source link