پوری دنیا میں کہرام مچا چکے کووڈ-19 وبا کے بعد اب اچ ایم پی وی نام کے وائرس نے چین میں دہشت پھیلا رکھی ہے۔ اس تعلق سے ہندوستان کے لیے بُری خبر سامنے آئی ہے۔ دراصل اس وائرس کا پہلا معاملہ بنگلورو میں رپورٹ ہوا ہے۔ بنگلورو کے ایک اسپتال میں 8 مہینے کی بچی میں ایچ ایم پی وی وائرس کا پتہ چلا ہے۔ محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ ہم نے ہماری لیب میں اس کا ٹیسٹ نہیں کیا ہے۔ ایک پرائیویٹ اسپتال میں اس کے معاملے کی رپورٹ آئی ہے۔ پرائیویٹ اسپتال کی اس رپورٹ پر شبہ کرنے کی کوئی وجہ نظر نہیں آتی۔
انڈیا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق بنگلورو کے ایک اسپتال میں 8 مہینے کی بچی میں ایچ ایم پی وی وائرس پایا گیا ہے۔ بچی کو بخار کی وجہ سے اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ حکومت ہند اس معاملے کو لے کر سنجیدہ ہے اور ایڈوائزری بھی جاری کی جا چکی ہے۔