[ad_1]
کیلی فورنیا: امریکی ریاست کیلیفورنیا کے مالیبو کریک اسٹیٹ پارک میں بہادر باپ نے انتہائی جرات کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے 5 سالہ بیٹے کو پہاڑی شیر کے منہ سے چھین کر ان کی جان بچائی تاہم ان کا بیٹا زخمی ہے۔
امریکی ویب سائٹ کے ٹی ایل اے 5 کی رپورٹ کے مطابق حکام نے تصدیق کی ہے کہ مالیبو کریک اسیٹ پارٹ میں اتوار کو 5 سالہ بچے پر پہاڑی شیر نے حملہ کیا تھا اور انہیں زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ روبصحت ہیں۔
کیلیفورنیا کے فش اینڈ وائلڈ لائگ کی رپورٹ کے مطابق ووڈلینڈ ہلز کے علاقے سے شہریوں کا ایک گروپ پکنک کے لیے تپایا پارک پہنچا تھا جہاں 4:30 بجے سے چند لمحے پہلے یہ واقعہ پیش آیا۔
تفریحی پارک میں کئی بچے کھیل رہے تھے اور وہاں بڑے موجود تھے کہ اسی دوران پہاڑی شیر نے بچے پر حملہ کیا اور انہیں سر سے پکڑ کر بھاگنا شروع کیا۔
زخمی بچے کی رشتہ دار خاتون نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ بچے کا نام لے کر کسی نے چیخ لگائی، جس پر بچے کے والد نے بھی دوڑ لگائی اور پہاڑی شیر کو اپنے ہاتھوں سے پکڑ لیا اور لڑائی شروع کردی، جس کے نتیجے میں پہاڑی شیر بھاگ گیا۔
بچے کو طبی امداد کے لیے نارتھرج اسپتال میڈیکل سینٹر منتقل کیا گیا تھا اور وہاں سے انہیں ڈسچارج کیا گیا تھا تاہم بچے کی آنکھ میں آنے والے خطرناک زخم کی وجہ سے انہیں واپس اسپتال لایا گیا۔
ویب سائٹ نے رپورٹ میں بتایا کہ اس خطرناک واقعے کے 40 افراد عینی شاہد ہیں اور چند ایک نے بتایا کہ بڑی تعداد میں پہاڑی شیر وہاں نکل آتے ہیں اور بلاخوف حملہ کردیتے ہیں۔
کیلیفورنیا اسٹیٹ پارک رینجرز نے لاس اینجلس کاؤنٹی کے شیرف ڈپارٹمنٹ کے عہدیداروں، پیرامیڈکس اور لاس اینجلس فائر اینڈ ریسکیو عملے کے ہمراہ جائے وقوع کا دورہ کیا۔
اسٹیٹ پارک رینجرز اور فسران نے سی ڈی ایف ڈبلیو کے ساتھ پہاڑی شیر کو وہاں سے منتقل کرنے کی کوشش کی لیکن شیر تاحال درخت پر موجود ہے اور عملے نے اس کو شہریوں کے لیے خطرناک قرار دیا۔
وائلڈ لائف افسران نے متاثرہ خاندان سے اسپتال میں رابطہ کیا اور حملے کے ثبوت اکٹھے کیے، جس میں بچے کو کاٹنے اور زخم سمیت کپڑے شامل ہیں۔
سی ڈی ایف ڈبلیو نے فرانزک ٹیسٹ کروایا اور حاصل کیے گئے نمونوں اور زخمی سے حاصل ثبوت ڈی این اے کے ذریعے پہاڑی شیر سے میچ کرگئے۔
[ad_2]
Source link