
[ad_1]
لوکاٹ ایک ترش اور مزیدار ذائقے والا پھل ہے۔ موسم گرما میں آنے والے لوکاٹ صحت سے بھرپور ہوتے ہیں۔
لوکاٹ پاکستان، بھارت، چین، جاپان اور بحیرہ روم کے ساحلی ممالک میں پیدا ہونے والا پھل ہے، جبکہ اس کا اصل وطن جنوبی چین ہے۔ پاکستان کے بہت سے علاقوں میں لوکاٹ کے باغات موجود ہیں جن میں وادی سوات، کلر کہار، وادی کہون پوٹھوہار قابل ذکر ہیں۔ لوکاٹ کا پھل، بیج اور پتے طاقتور پودوں کے مرکبات سے بھرے ہوئے ہوتے ہیں اور ہزاروں سالوں سے ان کو ادویات میں استعمال کیا جاتا رہا ہے۔ تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ لوکاٹ مختلف قسم کے صحت کے فوائد سے بھرپور ہوتے ہیں، لوکاٹ کے کچھ بیماریوں سے بچاؤ میں بھی اہم کردار ادا کرتا ہے۔
لوکاٹ کے حیرت انگیز قیمتی فوائد
1 سو (100) گرام لوکاٹ میں صرف 37 کیلوریز موجود ہوتی ہیں جو وزن کم کرنے کے لئے ایک خوش ذائقہ پھل ہے۔
2 لوکاٹ فائبر(ریشہ) سے بھی بھرپور ہوتے ہیں جو کہ پیٹ کے تمام مسائل کا حل بھی ہے۔
3 لوکاٹ یا اس کے شربت کے استعمال سے شدید پیاس، متلی یا قے میں بہت فائدہ مند ہوتا ہے۔
4 لوکاٹ میں موجود وٹامن اے آنکھوں اور دانتوں کی صحت کیلئے انتہائی فائدہ مند ہوتا ہے۔
5 ذیابیطس کے مریض بھی اس کا استعمال کرسکتے ہیں کیونکہ اس میں موجود مٹھاس نقصان دہ نہیں ہوتی ہے۔
6 دل کے مریض اس کا استعمال ضرور کریں کیونکہ یہ دل کو آرام اور سکون بخشتا ہے۔
7 لوکاٹ خون کی حدت کو کم کرکے موسم گرما میں ہونے والی بے چینی اور گھبراہٹ کو دور کرنے میں مدد کرتا ہے۔
8 نظام انہضام کے لئے بھی یہ ایک انتہائی مفید پھل ہے اور اس کے استعمال سے غذا بھی جلد ہضم ہوجاتی ہے۔
9 خون کو صاف کرنے کی صلاحیت کی وجہ سے لوکاٹ گرمی دانوں کے لیے بہت موثر ہے۔
10 لوکاٹ بواسیر کے مریضوں کے لیے ایک نعمت ہے جس کا خاص مقدار میں استعمال تکلیف میں آرام پہنچاتا ہے۔
لوکاٹ غذائی اجزاء سے بھرپور ہوتے ہیں
لوکاٹ کم کیلوری والے پھل میں سے ایک ہے جو جسم کو بے شمار وٹامنز اور معدنیات فراہم کرتے ہیں جو بہت غذائیت سے بھرپور ہوتے ہیں۔ لوکاٹ میں پائے جانے والے غذائی اجزاء میں پرو وٹامن اے، بہت سے بی وٹامنز، میگنیشیم، پوٹاشیم اور مینگنیج شامل ہیں۔
لوکاٹ پودوں کے مرکبات سے بھرے ہوتے ہیں
لوکاٹ کے پودوں کے مرکبات سے صحت کو کئی طرح سے فائدہ پہنچاسکتے ہیں۔ لوکاٹ مدافعتی نظام کو بڑھانے، سوزش کو کم کرنے اور دل اور آنکھوں کی بیماریوں سے بچانے میں مدد گار ہوتا ہے۔
دل کی صحت کو بڑھاتے ہیں
لوکاٹ پوٹاشیم، میگنیشیم، کیروٹینائڈز اور فینولک مرکبات سے بھرپور ہوتے ہیں، اور یہ سب دل کی صحت کو بڑھا سکتے ہیں اور دل کی بیماری کو ہونے سے بچا سکتے ہیں۔
لوکاٹ سے ذیابیطس سے بچاؤ
لوکاٹ کے فوائد میں ذیابیطس کو روکنے کی صلاحیت بھی موجود ہوتی ہے، جو حقیقت میں سب سے عام اور خطرناک بیماری ہے۔ لوکاٹ کی چائے کا استعمال سب سے بہتر ہے یہ خشک اور لوکاٹ کے پتوں سے بنتی ہے کیونکہ اس سے بلڈ شوگر کافی حد تک کم ہوجاتی ہے۔ اس قسم کی چائے میں کچھ منفرد مرکبات ہوتے ہیں جو گلوکوز اور انسولین کی سطح کو کنٹرول کرنے میں مدد کرتے ہیں اور اس کے بعد جسم کو ذیابیطس سے بچاتے ہیں۔
لوکاٹ دماغ کی صحت کو بڑھاتے ہیں
لوکاٹ میں موجود طاقتور اینٹی آکسیڈنٹس فری ریڈیکلز کی وجہ سے آکسیڈیٹیو تناؤ کو دور کرنے میں مدد کر سکتے ہیں، جو کہ اعصابی خرابی اور یادداشت کی کمی کی بنیادی وجوہات کو ختم کرنے میں مدد گار ہوتے ہیں۔ لوکاٹ ان سپر فوڈز میں سے ایک ہے جس کے بارے میں شاید آپ کو معلوم نہیں۔ یہ ایک ورسٹائل پھل ہے جو آڑو کی طرح نرم اور رسیلہ ہوتا ہے لیکن اس کا ذائقہ سیب سے ملتا جلتا ہے کیونکہ یہ تیز اور میٹھا ہوتا ہے۔اس خوش ذائقہ پھل کے فوائد سے لطف اندوز ہونے کے لیے لوکاٹ کی چائے پی لیں۔ لوکاٹ کو تازہ پھل کے طور پر بھی کھایا جاسکتا ہے اور اسے تازہ پھلوں کے سلاد میں بھی شامل کرکے کھایا جاسکتا ہے۔
[ad_2]
Source link