
[ad_1]
فلسطین کی آزادی اور غاصبین کے قبضہ سے قبلہ اول بیت المقدس کی بازیابی کی تحریک کے تحت دنیا بھرکے مسلمان آج ایک بار پھر سراپا احتجاج ہیں اور دنیا بھر کے انسانیت کے علمبرداروں اور حقوق انسانی کی حفاظت کا دم بھرنے والوں سے مطالبہ کر رہے ہیں کہ انبیاء کی سرزمین کو آزاد کیا جائے اور نہتے فلسطینیوں پرصہیونیوں کی وحشیانہ بربریت بند کی جائے۔ اس سلسلے میں ہرسال منایا جانے والا عالمی یوم قدس، تسلط کے نظاموں کے خلاف حریت پسند اقوام اور دنیا بھر کے مسلمانوں کے دلی جذبات کی آواز اور استکبار کے خلاف ایک علامت ہے۔
یہ وہ دن ہے جب امت اسلامیہ اور دنیا کے بیدار ضمیر افراد ، جارح صیہونی حکومت کے غاصبانہ قبضے، جرائم اور جبر کے خلاف متحد ہوکر ایک آواز میں فلسطینی عوام کے لیے انصاف اور آزادی کی صدا بلند کرتے ہیں۔ یہ دن کیلنڈر کا ایک دن نہیں بلکہ دنیا بھر کے آزادی پسند لوگوں کے درمیان ایک تاریخی میثاق ہے جنہوں نے ظلم اور جرائم کے خلاف، جنگ کا پرچم بلند رکھا ہے۔یوم القدس’بیت المقدس‘کی آزادی کے لئے ایک بین الاقوامی دن ہے اور اس کا تعلق عالم اسلام سے ہے۔ عالمی یوم القدس امام خمینی کے حکم سے منایا جاتا ہے۔ یہ دن عالم اسلام اور دنیا بھر کے مسلمانوں کے لیے ایک اہم دن ہے جس میں غاصب صیہونی حکومت اور اس کے حامیوں کے خلاف فلسطینی مزاحمت کی حمایت کی جاتی ہے۔
[ad_2]
Source link