
جنوبی پنجاب کے ضلع تونسہ میں ایچ آئی وی کیسز کی تعداد میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے۔
گزشتہ 3 ماہ کے دوران 100 سے زائد افراد میں ایچ آئی وی کی تصدیق ہوئی ہے جس میں زیادہ تعداد بچوں کی ہے۔
ڈپٹی کمشنر تونسہ عثمان خالدکے مطابق دسمبر 2024 میں ایچ آئی وی کا صرف ایک کیس مثبت آیا تھا، جس کے بعد اسکریننگ کا عمل شروع کیا گیا تو معلوم ہوا کہ 100 سے زائد افراد ایچ آئی وی میں مبتلا ہیں جنہیں رجسٹرڈ کرکے علاج شروع کردیا گیا ہے۔
ڈپٹی کمشنرکا کہنا ہےکہ ایچ آئی وی پھیلاؤ کی وجہ جاننےکے لیے تحقیقاتی کمیٹی بنادی ہے تاہم ممکنہ طور پر ایچ آئی وی اتائیوں اور خون کے تبادلے سے پھیلا ہے۔