
سحری میں پروٹین سے پھرپور کیلا اخروٹ لسی کا استعمال صحت کیلئے سود مند ثابت ہوسکتا ہے۔
ایک گلاس لسی تیار کرنے کے لیے مندرجہ ذیل اشیاء ضروری ہے۔
اجزاء: دہی ایک پیالی، کیلا آدھا، اخروٹ 3 سے 4 عدد، تل اور السی کے بیج ایک چائے کا چمچ، شہد ایک یا 2 چمچ۔
ترکیب تیاری: کسی فوڈ پروسیسر میں دہی، تل اور السی کے بیج، اخروٹ، شہد اور کیلا ڈال کر بلینڈ کیجئے، یہاں تک کہ اس کا مرکب کریمی ہوجائے۔
آپ اپنی پسند کے مطابق اخروٹ کی جگہ دوسرے خشک میوہ جات بھی استعمال کر سکتے ہیں لیجیے کیلا اخروٹ لسی تیار ہے۔
اسے گلاس میں نکال کر اخروٹ کے چھوٹے ٹکڑوں سے گارنش کیجئے اور تازہ تازہ نوش کر لیجئے، سحری کی یہ سوغات آپ کو دن بھر تازہ دم رکھنے میں مددگار ثابت ہوگی۔