
شمالی ہندوستان سمیت ملک کی کئی ریاستوں میں ایک بار پھر موسم بدلنے والا ہے۔ آئی ایم ڈی کے مطابق دہلی، اترپردیش سمیت ملک کی کئی ریاستوں میں شدید بارش کا امکان ہے۔
موسم علامتی تصویر/ ٹوئٹر / @ANI
موسم علامتی تصویر/ ٹوئٹر / @ANI
شمالی ہندوستان سمیت ملک کی کئی ریاستوں میں ایک بار پھر موسم بدلنے والا ہے۔ آئی ایم ڈی کے مطابق دہلی، اترپردیش سمیت ملک کی کئی ریاستوں میں شدید بارش کا امکان ہے۔ وہیں راجستھان کے کئی اضلاع میں شدید گرمی پڑنے کا امکان ہے۔ آئی ایم ڈی کے مطابق تمل ناڈو اور کیرالہ میں 23 اور 24 مارچ کو بارش کے ساتھ تیز آندھی-طوفان کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے 5-4 دنوں کے دوران ملک کے کسی بھی حصے میں ’ہیٹ ویو‘ کا امکان نہیں ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شمال مغربی ہندوستان میں کئی مقامات پر زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 5-3 ڈگری سیلسیس کے اضافے کا امکان ہے۔ آئی ایم ڈی کے مطابق 24 مارچ کی رات کو ایک ویسٹرن ڈسٹربنس مغربی ہمالیائی علاقے سے ٹکرانے والا ہے، جس کی وجہ سے میدانی علاقوں میں شدید بارش کا امکان ہے۔ اس کا اثر دہلی-این سی آر میں دیکھنے کو مل سکتا ہے۔ دہلی-این سی آر میں 27 سے 29 مارچ تک زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 سے 37 ڈگری سیلسیس، جب کہ کم سے کم درجہ حرارت 18 سے 20 ڈگری سیلسیس رہنے کا امکان ہے۔ 28 اور 29 مارچ کو دہلی میں بادل چھائے رہیں گے اور اس دوران 20 سے 30 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز ہوائیں چلیں گی۔
گزشتہ 24 گھنٹوں میں اڈیشہ اور کیرالہ میں شدید بارش ہوئی ہے۔ وہیں اتراکھنڈ، اڈیشہ، جھارکھنڈ، تلنگانہ اور کرناٹک کے کچھ حصوں میں اولے گرے۔ آئی ایم ڈی کے مطابق 24 مارچ کو تمل ناڈو، پڈوچیری، کرناٹک، شمالی اندرونی کرناٹک اور ساحلی آندھرا پردیش میں گرج، بجلی اور تیز ہواؤں (50-30 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار) کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔ آئی ایم ڈی نے اگلے 24 گھنٹوں کے دوران مشرقی اترپردیش میں آندھی طوفان اور آسمانی بجلی گرنے کا الرٹ جاری کیا گیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق راجستھان میں اگلے 2 دنوں میں شدید گرمی کا امکان ہے۔ مدھیہ پردیش میں اگلے 3 دنوں کے دوران درجہ حرارت میں اضافہ ہوگا۔ بہار کے 10 اضلاع سپول، ارریہ، کشن گنج، سہرسہ، مدھے پورہ، کٹیہار، بھاگلپور، مونگیر، جموئی اور بانکا کے ایک یا 2 مقامات پر اگلے 24 گھنٹوں کے دوران گرج-چمک کے ساتھ بارش ہونے کا امکان ہے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔