[ad_1]
دہلی کیپٹلس نے کل ویمنس پریمیئر لیگ (ڈبلو پی ایل) کے ایک میچ میں رائل چیلنجرز بنگلورو کو نو وکٹ سے شکست دے کر پلے آف میں جگہ یقینی کرلی۔
تصویربشکریہ آئی اے این ایس
شیفالی ورما (80 ناٹ آؤٹ) اور جیس جوناسن (ناٹ آؤٹ 61) کی دھماکہ خیز اننگز کی بدولت دہلی کیپٹلس نے ہفتہ کو ویمنس پریمیئر لیگ (ڈبلیو پی ایل) کے ایک میچ میں رائل چیلنجرز بنگلورو کو نو وکٹ سے شکست دے کر پلے آف میں جگہ یقینی کرلی۔
ایلیس پیری کی (60 ناٹ آؤٹ) نصف سنچری نے رائل چیلنجرز کو پانچ وکٹ پر 147 رن بنانے میں مدد کی اور دہلی کیپٹلس نے ہدف 33 گیندیں باقی رہتے حاصل کر لیا۔ دہلی کی شروعات اچھی نہیں رہی جب کپتان میگ لیننگ صرف دو رن بناکر آوٹ ہوگئی اور دہلی کا اسکور صرف پانچ رن تھا۔ ایسے میں میچ کے دلچسپ ہونے کی امید تھی لیکن شفالی اور جونانسن نے بے خوف ہوکر بنگلورو کے گیند بازوں کو پیٹنا شروع کردیا۔
دونوں طرف سے گیند بازوں کی پٹائی سے فیلڈرز بھی پریشان نظر آئے۔ کپتان اسمرتی مندھانا نے اس شراکت کو توڑنے کی ہر ممکن کوشش کی اور سات گیند بازوں کو میدان میں اتارا لیکن نتیجہ بے سود رہا اور دہلی نے آسانی سے میچ جیت لیا۔ شفالی نے 43 گیندوں پر اپنی نصف سنچری اننگز میں آٹھ چوکے اور چار چھکے لگائے جبکہ جوناسن نے 38 گیندوں کی اننگز میں نو چوکے اور ایک چھکا لگایا۔
اس سے قبل دہلی کے واحد نصف سنچری پیری نے راگھوی بشٹ (33) کے ساتھ تیسرے وکٹ کے لیے 66 رن کی شراکت کی۔ اپنی ناٹ آوٹ نصف سنچری اننگز کے دوران انہوں نے 47 گیندوں میں تین چوکے اور تین چھکے لگائے۔ راگھوی کے آؤٹ ہونے کے بعد بنگلورو کا رن ریٹ سست پڑ گیا اور ٹیم آخری 23 گیندوں میں صرف 28 رن ہی بنا سکی۔
بنگلورو کی کپتان اسمرتی مندھانا کا بیٹ آج نہیں چلا اور وہ صرف آٹھ رن ہی بنا سکیں۔ ڈینیئل وائٹ نے 21 رن بنائے۔ دہلی کے لیے شیکھا پانڈے اور سری چرانی نے دو دو وکٹ لیے۔ میریجان کوپ کو ایک وکٹ ملا۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
[ad_2]
Source link