[ad_1]
ممبئی: بالی ووڈ کے معروف کاسٹنگ ڈائریکٹر مکیش چھابڑا نے بھارت کے مایہ ناز بلے باز ویرات کوہلی کو کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے بعد اداکاری کی دُنیا میں قدم نہ رکھنے کا مشورہ دے دیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ایک حالیہ انٹرویو کے دوران میزبان نے کاسٹنگ ڈائریکٹر مکیش چھابڑا سے سوال کیا کہ کیا ویرات کوہلی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے بعد اداکاری کی دُنیا میں قدم رکھنے والے ہیں؟
اس سوال کے جواب میں مکیش چھابڑا نے کہا کہ ویرات کوہلی پہلے ہی ایک عظیم اداکار ہیں، وہ پنجابی اور دہلی کے رہائشی ہیں، اُنہوں نے اپنی کامیابی کو بڑی ہی خوبصورتی سے سنبھالا ہے۔
مکیش چھابڑا نے کہا کہ ویرات کوہلی نے اپنی فٹنس، خوبصورتی، ذہنی و جسمانی صحت اور کرکٹ کی اپنی صلاحیتوں کو برقرار رکھا ہوا ہے، وہ نہ صرف ایک عظیم کرکٹر ہیں بلکہ ایک بہترین شوہر اور باپ بھی ہیں، وہ نوجوان نسل کے لیے رول ماڈل ہیں۔
مزید پڑھیں: ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھارت کی جیت کی وجہ ‘انوشکا شرما’ قرار
اُنہوں نے کہا کہ ویرات کوہلی خوش اخلاق شخصیت کے مالک ہیں، وہ ڈانس بھی کرتے ہیں، مختلف لوگوں کی نقل بھی اُتارتے ہیں اور حالات کے حساب سے مزاحیہ باتیں کرکے اپنے ساتھ موجود لوگوں کو خوش بھی کرتے ہیں۔
ڈائریکٹر نے کہا کہ کوہلی بھارت کا فخر ہیں اور مجھے لگتا ہے کہ وہ ابھی جس مقام پر ہیں اُنہیں وہاں ہی رہنا چاہیے، وہ بطورِ کرکٹر ہی اپنی پہچان بناکر رکھیں، اُنہیں فلمی دُنیا میں نہیں آنا چاہیے۔
مکیش چھابڑا نے مزید کہا کہ ویرات کو ریٹائرمنٹ کے بعد فلموں میں آنے کے بجائے اپنی کرکٹ پر ہی توجہ دینی چاہیے، وہ کوچ بن سکتے ہیں، اس کے علاوہ بھی کرکٹ کی دُنیا میں دیگر فرائض سرانجام دے سکتے ہیں۔
The post ویرات کوہلی بالی ووڈ میں قدم رکھنے والے ہیں؟ مکیش چھابڑا کا ردعمل آگیا appeared first on ایکسپریس اردو.
[ad_2]
Source link