آسٹریلیا نے بارڈر-گواسکر ٹرافی 25-2024 میں ٹیم انڈیا کو 1-3 سے شکست دے دی ہے۔ سڈنی میں کھیلے گئے پانچویں اور آخری ٹیسٹ میں کنگارو ٹیم نے 6 وکٹ سے جیت اپنے نام کی۔ اس سیریز میں روہت شرما، وراٹ کوہلی سمیت کئی دیگر کھلاڑیوں کا مظاہرہ امید کے مطابق نہیں رہا جس کی وجہ سے پہلا ٹیسٹ جیتنے کے بعد بھی ٹیم انڈیا سیریز میں شکست سے دو چار ہو گئی۔
سڈنی ٹیسٹ ختم ہونے کے بعد ہندوستانی ٹیم کے کوچ گوتم گمبھیر پریس کانفرنس کےلیے آئے۔ اس دوران انہوں نے کہا “ہر کسی کو گھریلو کرکٹ کھیلنا چاہیے۔ اگر آپ ریڈ بال کرکٹ کھلینا چاہتے ہیں تو آپ کو گھریلو کرکٹ کھیلنا ہوگا۔” انہوں نے کہا کہ میں ہمیشہ چاہوں گا کہ سبھی کھلاڑی گھریلو کرکٹ کھیلیں۔ اگر کوئی دستیاب ہے اور لال گیند سے کرکٹ کھیلنے کے لیے پابند ہے تو سبھی کو کھلینا چاہیے۔ اگر آپ ایسا نہیں کرتے ہیں تو آپ کو کبھی بھی من مطابق نتائج نہیں ملیں گے۔