[ad_1]
قومی ٹیم کے سابق کپتان بابراعظم نے معروف بیٹ بنانے والی کمپنی گرے نکولس کے ساتھ اپنی دیرینہ شراکت ختم کردی۔
رپورٹس کے مطابق پاکستان میں قائم کرکٹ کا سامان بنانے والی معروف مقامی کمپنی سی اے اسپورٹس کے ساتھ معاہدے پر دستخط کردیے ہیں۔
بابراعظم نے کیرئیر کے عروج پر برطانوی بیٹ بنانے والی کمپنی گرے نکولس کے ساتھ 2020 سے منسلک تھے۔
سابق کپتان کی جانب سے اچانک کمپنی تبدیل کرنے کی وجوہات تاحال سامنے نہیں آسکی ہیں۔
مزید پڑھیں: بابراعظم کی ٹیسٹ کرکٹ میں 2 برس بعد پہلی نصف سنچری
سی اے اسپورٹس دنیا بھر میں بہت سے پیشہ ور کرکٹرز کو اپنے بیٹ فراہم کرتا ہے لیکن بابراعظم کی آمد سے کمپنی کو دوگنا مالی فائدہ ہونے کا امکان ہے۔
بابر اعظم کا گرے نکولس سے علیحدگی اختیار کرنے اور سی اے اسپورٹس میں شمولیت کا فیصلہ انکے کیریئر کے ایک نئے باب کا اشارہ بھی ہوسکتا ہے۔
[ad_2]
Source link