امریکہ میں ہند نژاد 6 اراکین پارلیمنٹ نے گزشتہ روز ہاؤس آف ری پریزینٹیٹیوس کے رکن طور پر حلف لیا۔ امریکی پارلیمنٹ کے ایوان زیریں میں پہلی بار 6 ہند نژاد ایک ساتھ پہنچے ہیں۔ جن ہند نژاد-امریکی اراکین پارلیمنٹ نے حلف لیا ان میں امی بیرا، پرمیلا جئے پال، رو کھنہ، راجا کرشن مورتی، شری تھانیدار اور سہاس سبرامنیم شامل ہیں۔
حلف برداری کے بعد ہند نژاد امریکی رکن پارلیمنٹ امی بیرا نے ایک پوسٹ شیئر کرتے ہوئے کہا “جب میں 12 سال قبل پہلی مرتبہ امریکی پارلیمنٹ پہنچا تھا تو واحد ہند-امریکی رکن تھا اور امریکی تاریخ میں صرف تیسرا۔ اب ہمارا اتحاد 6 اراکین والا ہے۔ میں آنے والے برسوں میں ایوان کانگریس میں اور زیادہ ہند نژاد امریکیوں کا استقبال کرنے کے لیے پُرجوش ہوں”۔