[ad_1]
کانگریس کا کہنا ہے کہ نوجوانوں کو برباد کرنے پر آمادہ نریندر مودی حکومت میں بھرتیاں تو ہوتیں نہیں، الٹے نوکریاں چھین لی جاتی ہیں۔ نریندر مودی نے ملک کے نوجوانوں کا مستقبل تباہ کر دیا ہے۔
مودی حکومت میں بڑھتی بے روزگاری کی خبریں سامنے آنا کوئی نئی بات نہیں رہ گئی ہے۔ پرائیویٹ کمپنیوں میں چھنٹنی کی خبر عام بات ہو گئی ہے۔ اب سرکاری ٹیلی کام کمپنی بی ایس این ایل میں 19 ہزار ملازمین کی چھنٹنی سے متعلق خبر نے ہلچل مچا دی ہے۔ کئی نیوز پورٹل نے اس خبر کو شائع کیا ہے اور اب کانگریس مودی حکومت پر حملہ آور نظر آ رہی ہے۔ کانگریس کا کہنا ہے کہ نوجوانوں کو برباد کرنے پر آمادہ نریندر مودی حکومت میں بھرتیاں تو ہوتیں نہیں، الٹے نوکریاں چھین لی جاتی ہیں۔
کانگریس نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ کے اپنے آفیشیل ہینڈل پر بی ایس این ایل میں چھنٹنی کی تیاریوں پر دو پوسٹ کیے ہیں۔ ایک ویڈیو پوسٹ ہے اور دوسرا ٹیکسٹ فارمٹ میں ہے۔ ویڈیو پوسٹ میں کانگریس نے بتایا ہے کہ ’’نئے سال پر ملک کو نریندر مودی کا تحفہ ہے بمپر چھٹنی۔ جی ہاں، جب سارے پی ایس یوز دوست (اڈانی) کو بیچنے سے من نہیں بھرا تو نریندر مودی حکومت نے سرکاری ٹیلی کام کمپنی بی ایس این ایل کے 19 ہزار ملازمین کی چھنٹنی کی تیاری کر دی ہے۔‘‘ اس ویڈیو پوسٹ میں آگے کہا گیا ہے کہ ’’کانگریس حکومت کے وقت بمپر بھرتی ہوا کرتی تھی، لیکن بی جے پی حکومت میں ملتی ہے تو ’بمپر بے روزگاری‘ اور ’بمپر چھنٹنی‘۔ نوجوانوں کو برباد کرنے پر آمادہ نریندر مودی حکومت میں بھرتیاں تو ہوتیں نہیں، الٹے نوکریاں چھین لی جاتی ہیں۔ نریندر مودی نے ملک کے نوجوانوں کا مستقبل تباہ کر دیا ہے۔‘‘ اس ویڈیو میں کچھ نیوز پورٹلس کی سرخیوں کو دکھایا گیا ہے جس میں بی ایس این ایل کی چھنٹنی کا تذکرہ ہے۔ وہ سرخیاں اس طرح ہیں:
-
بی ایس این ایل نئے سال پر کرے گا بمپر چھنٹنی، داؤ پر 19 ہزار ملازمین کی ملازمت
-
اس پی ایس یو کو اڈانی پاور سے ملا 11 ہزار کروڑ کا آرڈر
-
بی ایس این ایل کی وی آر ایس 2.0 یوجنا سے 19 ہزار ملازمتیں جا سکتی ہیں
-
7 سال سے انتظار، لیکن 2025 میں بھی نہیں ہوگی ایس آئی کی بھرتی
-
بی ایس این ایل سے جانے والی ہے 19 ہزار لوگوں کی ملازمت
ایک دیگر پوسٹ میں کانگریس نے کہا ہے کہ ’’مودی حکومت میں جاری ’بمپر بے روزگاری‘ کے درمیان ایک اور خبر آئی ہے۔ اب بی ایس این ایل اپنے 19 ہزار ملازمین کو ملازمت سے نکالنے کی تیاری کر رہا ہے۔ یہ مودی حکومت کی سوچی سمجھی سازش ہے، جس میں وہ سرکاری کمپنیوں کو تباہ کر انھیں پرائیویٹ ہاتھوں میں سونپنے پر آمادہ ہے۔‘‘ اس میں مزید لکھا گیا ہے کہ ’’یہ حالات تب ہیں جب ملک کے نوجوان بے روزگاری سے بے حد پریشان ہیں۔ ایک ملازمت کے لیے ٹرینوں میں دھکے کھا رہے ہیں، شہر شہر بھٹک رہے ہیں، سڑکوں پر دھرنے دے رہے ہیں اور شدید سردی میں لاٹھیاں جھیل رہے ہیں۔‘‘ پوسٹ کے آخر میں یہ بھی لکھا گیا ہے کہ ’’نریندر مودی نے ٹھان رکھا ہے– نوجوانوں کو در در بھٹکاؤں گا، لیکن دوست کو امیر بناؤں گا۔‘‘
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
[ad_2]
Source link