[ad_1]
کچھ روز قبل افغانستان کے جلال آباد میں ہندوستانی سفارت خانے کے قریب حملہ ہوا تھا۔ ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق اس حملہ میں کم از کم 3 ملازمین کی موت ہو گئی تھی جب کہ ایک ملازم زخمی ہوا تھا۔
افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ہندوستانی سفارت خانے کے قریب آج صبح 10 بجے زوردار بم دھماکہ ہوا۔ اس دھماکہ میں کم از کم 4 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ سبھی کو فوری طور پر علاج کے لیے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ دھماکے میں کسی بھی ہندوستانی شہری کے زخمی ہونے کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔ کابل پولیس کمانڈو کے ترجمان خالد زادران نے دھماکے کے حوالے سے جانکاری دی کہ ’’کابل ہوائی اڈے کی سڑک اور شیخ زاید اسپتال کے قریب یہ دھماکہ ہوا جس میں 4 افراد زخمی ہو گئے۔‘‘ طالبانی افسران کے مطابق دھماکے کے پیچھے کی اصل وجہ اب تک سامنے نہیں آئی ہے۔ اس حملے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہے۔
واضح ہو کہ ہندوستانی سفارت خانے کے قریب یہ پہلا دھماکہ نہیں ہے۔ کچھ روز قبل منگل کو افغانستان کے جلال آباد میں ہندوستانی سفارت خانے کے قریب حملہ ہوا تھا۔ اس حملے میں سفارت خانے کے مقامی ملازمین کو نشانہ بنایا گیا تھا۔ ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق اس حملہ میں کم از کم 3 ملازمین کی موت ہو گئی تھی جب کہ ایک ملازم زخمی ہوا تھا۔ حملہ کے بارے میں یہ اندازہ لگایا جا رہا ہے کہ یہ ٹارگٹ کلنگ کا معاملہ ہے. حالانکہ اس حملہ کی کسی گروپ نے ذمہ داری قبول نہیں کی تھی۔
قابل ذکر ہے کہ ہندوستان نے افغانستان میں 2020 سے ہی اپنے تمام سفارت خانے کو بند کر رکھا تھا۔ 2023 میں ہندوستان نے افغانستان میں پھر سے سفارت خانہ کھولا جس میں زیادہ تر وہاں کے مقامی ملازمین ہی کام کرتے ہیں۔ ایسا اس لیے کیونکہ ہندوستان نے طالبان کی حکومت کو اب تک تسلیم نہیں کیا ہے۔ حالانکہ ہندوستان نے ہمیشہ سے افغانستان کی مدد کی ہے۔ ہندوستان گیہوں اور طبی سہولیات جیسی امداد ہمیشہ سے فراہم کرتا آ رہا ہے۔ افغانستان کی طالبان حکومت کی کوشش ہے کہ دنیا اس کی حکومت کو تسلیم کر لے۔ روس اس معاملے میں کئی بار بین الاقوامی سطح پر افغانستان کے حق میں آواز اٹھا چکا ہے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
[ad_2]
Source link