[ad_1]
مصری حکام نے شام، سوڈان، لیبیا، عراق اور یمن سے آنے والے فلسطینیوں کو تا اطلاع ثانی مصر میں داخل ہونے سے روکنے کا فیصلہ کیا ہے۔
مصری حکام کی جانب سے شام اور چار دیگر عرب ممالک سے آنے والے فلسطینیوں کے مصر میں داخلے پر پابندی عاید کی گئی ہے۔ ذرائع نے العربیہ ڈاٹ نیٹ اور الحدث ڈاٹ نیٹ کو بتایا کہ حکام نے شام، سوڈان، لیبیا، عراق اور یمن سے آنے والے فلسطینیوں کو تا اطلاع ثانی مصر میں داخل ہونے سے روکنے کا فیصلہ کیا ہے۔
چند روز قبل مصری حکام نے بھی ایسا ہی ایک فیصلہ لیا تھا، جس میں یورپی، امریکی اور کینیڈین ریزیڈنسی والے شامی باشندوں کے ملک میں سکیورٹی کی منظوری حاصل کیے بغیر داخلے کو روکنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔
ذرائع نے العربیہ ڈاٹ نیٹ اور الحدث ڈاٹ نیٹ کو واضح کیا کہ اس فیصلے میں شینگن ویزا رکھنے والے شامیوں کو مصر میں داخلے کی اجازت دینے سے روکنا اور شامی باشندوں کے داخلے پر پابندی بھی شامل ہے۔ چاہے وہ مصری مرد یا عورت کے شوہر یا بیوی ہوں۔
مصری وزارت خارجہ نے شامی ریاست کے لیے مصر کی حمایت، اس کی خودمختاری، اتحاد اور علاقائی سالمیت کے احترام اور شام کی حمایت کے مقصد سے علاقائی اور بین الاقوامی برادری کے درمیان ہم آہنگی کو مضبوط بنانے کا اعلان کیا۔مصر نے شامی عوام کی جانب سے اپنے وطن اور اپنے اداروں کی تعمیر نو کے لیے ایک جامع شامی قیادت والے سیاسی عمل کی حمایت کے عزم کا اعادہ کیا۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
[ad_2]
Source link