[ad_1]
کراچی: سابق بھارتی کپتان اور ہیڈکوچ راہول ڈریوڈ اپنی بائیوپک میں خود ہی کام کرنے کیلیے تیار مگر معاوضہ اچھا چاہتے ہیں۔
ایک ایوارڈز تقریب کے دوران سوال و جواب کے سیشن میں بالی ووڈ میں کام کرنے کے حوالے سے جب ان سے پوچھا گیا تو راہول ڈریوڈ نے ازارئے مذاق کہا کہ میں تو خود بائیوپک میں اپنا کردار نبھانا چاہتا ہوں مگر رقم اچھی ملنی چاہیے۔
ٹی 20 ورلڈکپ فتح کے حوالے سے انھوں نے کہا کہ ون ڈے ورلڈ کپ فائنل میں شکست کے بعد ہم کافی مایوس ہوئے، ٹیم کی پوری توجہ مختصر فارمیٹ کے عالمی ایونٹ پر تھی، میں اس میں کچھ مختلف نہیں کرنا چاہتا تھا، ہمیں صرف جوش و خروش اور فتح کی لگن درکار تھی اور اسی سے کامیابی پائی۔
[ad_2]
Source link