[ad_1]
جنوبی افریقہ کو جیت کے لیے 283 رنز کا ہدف ملا تھا لیکن جنوبی افریقہ کی ٹیم 148 رنز تک محدود ہو گئی۔ اس طرح ہندوستان نے یہ میچ 135 رنز سے جیت لیا۔
ہندوستان نے چوتھے ٹی ٹوئنٹی میچ میں جنوبی افریقہ کو 135 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دے دی ہے۔ اس طرح سوریہ کمار یادو کی قیادت میں ہندوستان نے چار ٹی ٹوینٹی میچوں کی سیریز 3-1 سے جیت لی ہے۔ جنوبی افریقہ کو جیت کے لیے 283 رنز کا ہدف ملا تھا لیکن جنوبی افریقہ کی ٹیم 18.2 اوورز میں 148 رنز تک سمٹ گئی۔ اس سے قبل ہندوستانی ٹیم نے 20 اوورز میں 1 وکٹ پر 283 رنز بنائے تھے۔
ہندوستان کے 283 رنز کے جواب میں بیٹنگ کرنے آئی جنوبی افریقہ کی ٹیم کا آغاز انتہائی خراب رہا۔ ریزا ہنریکز بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔ ریزا ہینریکس کو ارشدیپ سنگھ نے آؤٹ کیا۔ اسی دوران ریون رکلیٹن 1 رن بنا کر ہاردک پانڈیا کا شکار بن گئے۔ جنوبی افریقہ کے کپتان ایڈن مارکرم 8 گیندوں پر 8 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ جبکہ ہینرک کلاسن اپنا کھاتہ کھولنے میں ناکام رہے۔
جنوبی افریقہ کے 4 بلے باز 10 رنز بنا کر پویلین چلے گئے تھے تاہم اس کے بعد ڈیوڈ ملر اور ٹرسٹن اسٹبس کے درمیان اچھی شراکت داری ہوئی۔ دونوں کھلاڑیوں نے پانچویں وکٹ کے لیے 54 گیندوں پر 86 رنز جوڑے۔ ڈیوڈ ملر 27 گیندوں پر 36 رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے۔ جبکہ ٹرسٹن اسٹبس نے 29 گیندوں پر 43 رنز بنائے۔ مارکو جانسن 12 گیندوں پر 29 رنز بنانے کے بعد ناٹ آؤٹ لوٹے۔
ہندوستان کی جانب سے ارشدیپ سنگھ نے سب سے زیادہ 3 وکٹیں حاصل کیں۔ اس کے علاوہ ورون چکرورتی اور اکشر پٹیل کو دو دو کامیابیاں حاصل کی۔ ہاردک پانڈیا، رمندیپ سنگھ اور روی بشنوئی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
پہلے بیٹنگ کرنے آئی ہندوستانی ٹیم نے 20 اوورز میں 1 وکٹ پر 283 رنز بنائے۔ اس طرح جنوبی افریقہ کو جیت کے لیے 284 رنز کا ہدف ملا ہے۔ ہندوستان کی جانب سے سنجو سیمسن اور تلک ورما نے سنچریاں اسکور کیں۔ سنجو سیمسن اور تلک ورما نے اس سیریز میں دوسری بار سنچری کا ہندسہ عبور کیا ہے۔ تلک ورما 47 گیندوں پر 120 رنز بنانے کے بعد ناقابل شکست واپس لوٹے۔ انہوں نے اپنی اننگز میں 9 چوکے اور 10 چھکے لگائے۔ جبکہ سنجو سیمسن 56 گیندوں پر 109 رنز بنانے کے بعد ناٹ آؤٹ لوٹے۔ اس وکٹ کیپر بلے باز نے اپنی اننگز میں 6 چوکے اور 9 چھکے لگائے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
[ad_2]
Source link