[ad_1]
اسلام آباد:
اسلام آباد (آئی این پی) وزیرِ اعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ نے کہا کہ فی الحال مجھے لگتا ہے بانی پی ٹی آئی کو 190 ملین پاؤنڈ کیس میں سزا ہوگی۔
اپنے ایک بیان میں رانا ثناء نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی اپنے دشمن خود ہیں، پی ٹی آئی کو جب بھی بات کرنا ہوگی وہ ہمارے ساتھ ہی ہوگی۔
ترامیم کیلیے بندے اٹھانے والی بات درست نہیں بلکہ وہ سب ڈرامہ تھا، کس نے ڈرامہ کیا یہ بات بانی اور پی ٹی آئی سب کو پتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کے ساتھ مذاکرات چل رہے ہیں لیکن اس بار پہلے تفصیل نہیں بتائیں گے۔
[ad_2]
Source link