ایک اہم مطالعہ نے ایک آسان اور سادہ عمل کا انکشاف کیا ہے جس پر عمل کرکے والدین اپنے بچوں کو بعد کے سالوں میں ذیابیطس سے بچاسکتے ہیں۔
سائنس کے جریدے میں شائع ہونے والی ایک حالیہ تحقیق کے مطابق جن بچوں کے والدین بچوں کو زندگی کے پہلے دو سالوں میں شوگر سے دور رکھتے ہیں ان میں زندگی بھر ذیابیطس اور ہائی بلڈ پریشر کی شرح نمایاں طور پر کم رہتی ہے۔
مطالعہ کے نتائج کے مطابق یہ اثر مضبوط رہتا ہے یہاں تک کہ اگر بچے دو سال کے ہونے کے بعد بھی زیادہ چینی استعمال کرنا شروع کردیں تو بھی ذیابیطس کا خطرہ کم رہتا ہے۔
صحت عامہ کی سفارشات کے باوجود تقریباً 85 فیصد بچے روزانہ اضافی شکر کھاتے ہیں۔ شیرخوار بچوں کے لیے زیادہ شکر والی میٹھا دہی اور بچوں کے کھانے کے سیرئیلز شامل ہیں جب کہ چھوٹے بچوں کے لیے، اضافی شکر والی ٹافیاں، پیسٹری اور مشروبات شامل ہیں۔
Source link