واضح رہے کہ جمعہ کو مہاراشٹر کے دھولے میں وزیر اعظم مودی نے اپوزیشن پر طنز کرتے ہوئے ‘اگر ہم متحد ہیں تو محفوظ ہیں’ بیان دیا تھا۔ وزیر اعظم نے کہا، “اپوزیشن اتحاد مہاوکاس اگھاڑی کی گاڑی میں نہ تو پہیے ہیں اور نہ ہی بریک۔ ڈرائیونگ سیٹ پر کون بیٹھے گا اس پر لڑائی چل رہی ہے۔ سیاست میں ان کا واحد مقصد عوام کو لوٹنا ہے۔ ایم وی اے یعنی مہا وکاس اگھاڑی حکومت کی ترقی میں رکاوٹ پیدا کرتی ہے۔ ‘ مہاراشٹر میں 20 نومبر کو ایک ہی مرحلے میں ووٹنگ ہوگی، جب کہ نتیجہ 23 نومبر کو جاری ہوں گے۔